Allah and Muhammad SAWS in Qasim Dreams

Israel Palestine Mai Dajjal ka Mahal Banae Ga

Feb, 7, 2017

٧ فروری ٢٠١٧، اِس خواب میں دیکھتا ہوں کہ اسرائیل فلسطین کے علاقے میں ایک بُھورے رنگ کی عالیشان عمارت بنانا شروع کردیتا ہے، جس کی وجہ سے فلسطین کے مسلمان غصے میں آ جاتے ہیں۔ دیگرعرب ممالک کے مسلمانوں کو بھی اِس بات پہ غصہ آتا ہے کہ اسرائیل مسلمانوں کی علاقے میں یہ عمارت کیوں بنا رہا ہے؟ باقی دنیا کے مسلمان بھی شور مچاتے ہیں اور اسرائیل کے خلاف احتجاج کرتے ہیں مگر اسرائیل باز نہیں آتا اور مسلمان احتجاج سے زیادہ کچھ کر بھی نہیں سکتے۔
میں جب یہ سب دیکھتا ہوں تو کہتا ہوں ’’آخراسرائیل یہ کونسی عمارت بنا رہا ہے جس پر مسلمان اتنا شور مچا رہے ہیں؟ ‘‘ میں کسی جہازنما مشین پہ بیٹھ کر اُس عمارت کو دیکھنے کے لیے جاتا ہوں۔ جب میں اُس علاقے کے قریب پہنچتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ مسلمان نیچے احتجاج کر رہے ہوتے ہیں۔ اسرائیل اِس عمارت کو تقریباً مکمل کر چکا ہوتا ہے۔ عمارت میں جب لائیٹں جلتی ہیں تو مسلمان اور بھی زیادہ احتجاج کرتے ہیں۔
اچانک عمارت کی بنیاد میں ایک زوردار دھماکہ ہوتا ہے اور اِس کی شدت اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ پوری عمارت راکھ میں بدل جاتی ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک خوفناک قسم کا ریت کا طوفان جنم لیتا ہے۔ ریت کا یہ طوفان چاروں طرف پھیلتا ہے اور مسلمان اور اُن کے گھر اِس کی زد میں آ جاتے ہیں۔ بڑی تعداد میں مسلمان عورتیں، بچے اور مرد مرنا اور زخمی ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ ریت کا یہ طوفان اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ سورج کی روشنی بھی زمین پر نہیں آتی اور ایسے لگتا ہے جیسے گہری شام ہو چکی ہو۔ اِس طوفان کی وجہ سے کوئی مسلمانوں کی مدد کے لیے نہیں جاتا۔ یہ دیکھ کر میں واپس مُڑتا ہوں، مگر یہ طوفان پھیلتا چلا جاتا ہے اور مشرق وسطیٰ، شام، مصر، لیبیا سوڈان اور بہت سے عرب ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے ۔ اِس طوفان سے اتنی تباہی ہوتی ہے کہ اِسے بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ میں کہتا ہوں آخر اسرائیل نے ایسا کیا کیا تھا جو اتنا بڑا طوفان آیا اوراتنی بڑی تعداد میں عرب ممالک اِس کی لپیٹ میں آ گئے ، اور یہ طوفان کب تھمے گا؟

You may also like

Pakistan Mushkilat ki Daldal Mein aur Allah ki Foj
﷽ May, 13, 2018 اس خواب میں دیکھتا ہوں کہ پاکستان میں ہر طرف افرا تفری پھیل چکی ہوتی ہےاور لوگوں میں خوف ہوتا ہے۔ پاکستان کے وسائل بھی ختم ہو چکے ہوتے ہیں اور فوج بھی لڑنےکے قابل نہیں رہتی ۔ لوگ کہتے ہیں کہ پتا نہیں یہ ملک بچے گا بھی یا [...]
پاکستان ميں کرونا وائرس کم ہونے کی اصل وجہ
پاکستان میں کورونا وائرس کے کم ہونے کی اصل وجہ کیا ہے؟ ٢٩ جولائی ٢٠٢٠ کو محمّد قاسم نے خواب میں عمران خان کو جب وہ وجوہات بتائیں تو عمران خان بھی چونک پڑے. قاسم نے کہا کورونا وائرس آپ کے سمارٹ لاک داؤن کی وجہ سے کم نہیں ہوا بلکہ یہ الله کی خاص [...]

Page 1 of 9

Leave a Reply