قیامت کا آخری دن اور قاسم کا امتحان

Muhammad Qasim's Dreams in Urdu Language
Post Reply
User avatar
Mansoor.Ali
Posts: 46
Joined: Sun Dec 31, 2017 7:02 pm

قیامت کا آخری دن اور قاسم کا امتحان

Post by Mansoor.Ali » Sun Feb 04, 2018 11:23 pm

دسمبر 2016 کو محمد قاسم نے خواب دیکھا کہ

قیامت سے پہلے کا آخری دن ہوتا ہے اور مجھے ایک ایسی عمارت نظر آتی ہے جس پر مجھے چڑھنا ہوتا ہے۔"

میرے پاس اس عمارت کے سب سے اوپر تک پہنچنے کے لئے کوئی سامان نہیں ہوتا۔

اور لوگ میرا مذاق اڑا رہے ہوتے ہیں کہ میں صرف اپنا وقت برباد کررہا ہوں۔

پھر میں دیکھتا ہوں کہ وہاں دیوار میں ایک اینٹ ہوتی ہے جس پر قدم رکھنے کی کچھ جگہ ہوتی ہے۔

میں اس ایک اینٹ پر قدم رکھتا ہوں تو مجھے کچھ اور اینٹیں بھی نظر آتی ہیں۔

میں ایک ایک کر کے ان اینٹوں پر چڑھنے لگتا ہوں، جو کہ میرے لئے کافی مشکل ہوتا ہے لیکن میں اپنی امید نہیں کھوتا۔

میں چڑھتا جاتا ہوں اور میں اللہ سے کہتا ہوں کہ یا ﷲ! تو نے کیوں میرے لیے اس کو اتنا مشکل بنایا ہے۔

پھر اللہ کی مدد سے میں آخرکار سب سے اوپر پہنچ جاتا ہوں۔

پھر مسلمان مجھ سے کہہ رہے ہوتے ہیں کہ قاسم ہم تمہارے بھائی ہیں اور ہم آپ کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

میں اپنے دل میں سوچتا ہوں کہ جب مجھے تمہاری مدد کی ضرورت تھی تو تم میں سے اکثر مجھ پر ہنس رہے

تھے. اور پھر جب تم نے دیکھا کہ اللہ نے میری مدد کی تو تم نے اپنا دماغ بدل دیا۔

اور اب تم مجھے یہ دکھانے کی کوشش کر رہے ہو کہ تم سچے مسلمان ہو؟

نہیں، بلکہ تم برے لوگ ہو۔

اللہ ہی ہے جس نے مجھے کامیابی دی۔

تو بہتر یہی ہے کہ میں مستقبل میں بھی صرف اسی پر اعتماد کروں"۔
~«Just Need Your Prayers»~

Post Reply