خوابوں کے گھر پر کام کرنا

Muhammad Qasim's Dreams in Urdu Language
Post Reply
User avatar
Mansoor.Ali
Posts: 46
Joined: Sun Dec 31, 2017 7:02 pm

خوابوں کے گھر پر کام کرنا

Post by Mansoor.Ali » Sat Apr 14, 2018 10:04 pm

جنوری 2018

ہم ایک گھر میں رہ رہے ہوتے ہیں۔ میں اس (گھر) کو پہلے بھی اپنے خوابوں میں دیکھ چکا ہوں۔
وہ کافی زیادہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتا ہے۔
بہت سے لوگ اس کی مرمت کر رہے ہوتے ہیں۔
میں اندر کچھ کام کر رہا ہوتا ہوں۔
کام ختم کرنے کے بعد میں کہتا ہوں، "مجھے دوسرے لوگوں کو دیکھنا چاہیے اور جو کام انھوں نے کیا ہے"۔
وہ کام کر رہے ہوتے ہیں، مگر میں ان سے نہیں مل پا رہا ہوتا اپنے ہی کام کی وجہ سے۔
پھر میں باہر نکلتا ہوں اور میں دیکھتا ہوں کہ وہ لوگ اس گھر کو پینٹ (رنگ) کر رہے ہوتے ہیں، گھر کی دیواروں اور باہر دیگر چیزوں کی مرمت کرنے کے بعد۔
وہ اندر نہیں آ پا رہے ہوتے ہیں چونکہ وہ (گھر کو) باہر (سے ٹھیک کرنے میں) مصروف ہوتے ہیں۔
میں دروازے کی طرف جاتا ہوں اور دروازے سے (ان) لوگوں کو دیکھتا ہوں۔
وہ اپنے کام میں مصروف ہوتے ہیں اور میں دروازے سے ہلکی سی جگہ سے ان کو دیکھتا ہوں۔
میں کہتا ہوں، "ابھی بھی بہت سا کام باقی ہے۔ یہ لوگ پہلے باہر سے کام ختم کریں گے پھر یہ اندر آئیں گے، اور اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے"۔
جب میں باہر جاتا ہوں تو وہ مجھے دیکھتے ہیں اور بہت خوش ہو جاتے ہیں مجھے دیکھ کر۔
میں ان (سب) سے ہاتھ ملانے لگتا ہوں۔
میں ان کو بتاتا ہوں کہ میں اپنے کچھ اہم کام میں مصروف تھا اور مجھے بس ابھی ابھی وقت ملا ہے آپ کو دیکھنے (آپ سے ملنے) کا۔
وہ کہتے ہیں کہ نہیں فکر کی کوئی ضرورت نہیں، وہ خود بھی وہاں کام میں مصروف ہیں۔
پھر ہم آپس میں اپنے کام کے حوالے سے بات چیت شروع کر دیتے ہیں۔
~«Just Need Your Prayers»~

Post Reply