پاکستانی فوج مشکلات میں، آرمی چیف کے نام اللَہ اور اسکے رسولﷺ کا پیغام

Muhammad Qasim's Dreams in Urdu Language
Post Reply
User avatar
Mansoor.Ali
Posts: 51
Joined: Sun Dec 31, 2017 7:02 pm

پاکستانی فوج مشکلات میں، آرمی چیف کے نام اللَہ اور اسکے رسولﷺ کا پیغام

Post by Mansoor.Ali » Sun Feb 04, 2018 12:08 am


ستمبر۲۸, ۲۰۱۶

اِس خواب میں دیکھتا ہوں کہ پاکستان اور پاکستان کی فوج مشکلات میں پھنستی چلی جا رہی ہوتی ہے۔ اور آرمی چیف اپنی پوری کوشش کرتے ہیں کہ پاکستان اورپاکستان کی فوج کسی طرح اِن مشکلات سے باہر نکل آئے اور پاکستان میں امن اور خوشحالی آئے۔ مگر آرمی چیف کی ہر کوشش رائیگاں جاتی ہے اور پاکستانی فوج کے وسائل بھی کم ہوتے چلے جاتے ہیں۔ اور سخت محنت کی وجہ سے آرمی چیف کی صحت بھی گرتی چلی جاتی ہے۔ یہ دیکھ کرمیں پریشان ہو جاتا ہوں۔

پھر دیکھتا ہوں کہ اللہﷻ اپنے عرش سے فرماتا هے کہ ۔ ’’قاسم! میرا یہ پیغام پاکستان کے آرمی چیف تک پہنچا دو کہ پاکستان، پاکستان کی فوج اور آرمی چیف اِسی حال میں رہیں گے جب تک کہ پاکستان کے آرمی چیف تمہارے خوابوں کوغور اور تسلّی سے سُن نہیں لیتے اور جو باتیں تم اُنھیں بتاؤ گے اُن پہ وہ یقین نہیں کر لیتے۔ قاسم! میں سب سے بہتر تدبیر کرنے والا ہوں، میں تمہاری کامیابی کے لیے تدبیر کروں گا‘‘۔

اللہﷻ نے مجھے خوابوں میں یہ بھی دکھایا ہے کہ جب پاکستان کے آرمی چیف کو میرے خوابوں کا پتہ چلتا ہے اور وہ میرے خواب غور سے سنتے ہیں تو اِس کے بعد حضرت محمدﷺ آرمی چیف کو میری گواہی دیتے ہیں کہ ’’میرا بیٹا قاسم اپنے خوابوں کے معاملے میں کسی سے جھوٹ نہیں بول رہا۔ اِس کے خواب سچے ہیں اور اللہ کی طرف سے ہیں۔ اوربالکل ویسے ہی ہونے جا رہا ہے جیسا کہ اللہ نے قاسم کوخوابوں میں دکھایا ہے‘‘۔

جب میں پاکستان کے آرمی چیف کو اپنے خاص خاص خواب بتاتا ہوں تو وہ اِن خوابوں کے مطابق پاکستان اور اسلام کو بچانے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ اللہﷻ اپنی مدد سے اِن منصوبوں کو کامیاب کرتا ہے۔ پِھر ہم پاکستان اور اسلام کو اللہ کی مدد سے بچا لیتے ہیں۔ میرے خوابوں میں اللہﷻ نے اسلام اور پاکستان کوبچانے کی منصوبہ بندی بھی دکھائی ہے۔
~«Just Need Your Prayers»~

Post Reply