Allah and Muhammad SAWS in Qasim Dreams

Bharat Pakistan ko Control Kare Ga

 Dec, 21, 2017

٢١ دسمبر ٢٠١٧ كا خواب- قاسم کہتے ہیں کہ اس خواب میں مجھے پتہ چلتا ہے کی امریکہ کا صدر کوئی خفیہ منصوبہ زیر بحث لانے والا ہے میں سمجھتا ہوں کہ یہ منصوبہ بھی فلسطین کے متعلق ہی ہو گا۔ پھر میں کہتا ہوں کہ یہ منصوبہ بھی مسلمانوں کے ھی کیخلاف بہت اہم منصوبہ ہو سکتا ہے۔ مجھے بھی وہاں جاکر دیکھنا چاہیے کی امریکہ کا صدر کیا باتیں کرے گا۔ پھر میں جہاز میں بیٹھ کر وھاں جاتا ھوں وہ امریکہ کا صدر ایک آفس میں بیٹھا ہوتا ہے۔ اور کچھ اور لوگ بھی وہاں ہوتے ہیں میں اندرچلا جاتا ہوں۔ کہ کسی کو کیا پتا چلے گا کہ میں کون ہوں۔ پھر اچانک کا امریکہ کا صدر کرسی سے اٹھتا ہے اور اس کے ہاتھ میں کاغذ ہوتا ہے۔ اور وہ کہتا ہے ہائی ہند۔ میں کہتا ہوں ہای ہند ؟ایسا اس نے کیا کہا؟ پھر وہ کاغذ سب کو دکھاتا ہے اور میں وہ کاغذ دیکھ کر حران ہو جاتا ہوں کہ اس پر انڈیا اور پاکستان کے نقشے کا رنگ ایک ہی ہوتا ہے۔ اور امریکا کا صدر یہ کہتا ہے کہ پاکستان پر اب بھارت کا کنٹرول ہوگا۔ اور وہ اس نقشے پر دستخط کردیتا ہے اور زور سے قہقہ لگا تا ہے۔ اور دستخط کرنے کے بعد وہ کاغذ سب کو دکھاتا ہے اور ہنستا چلا جاتا ہے۔ کہ پاکستان پر اب بھارت کا کنٹرول ہوگا۔ یہ دیکھ کر میں افسوس سے آہ بھرتا ہوں یہ تو پاکستان کے بارے میں منصوبہ بنا رہا تھا اور اس نے ہای ہند نہیں بلکہ جے ہند کہا ہو گا۔ مجھے یقین نہیں ہوتا کہ اتنی جلدی یہ منصوبہ بن گیا میں دوڑتا ہوا واپس جاتا ہوں اور پاکستان کے لوگوں کو بتاتا ہوں کہ امریکہ نے فلسطین کے بعد پاکستان کے لیے بھی منصوبہ بنالیا ہے۔ اٹھاؤ اور ملک کو بچاؤ ۔ وہ کہتے ہیں کہ قاسم پہلے بھی بہت سے منصوبے بن چکے ہیں مگر اس ملک کو ہوا کچھ بھی نہیں۔ یہ ملک وہیں کا وہیں ہے اور ہماری فوج بہت مضبوط ہے کسی میں اتنی جرت نہیں کہ وہ ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھیں۔ پر بھارت کو تو ہم بہت بار ہرا چکے ہیں۔ میں یہ کہتا ہوں کہ یہ صحیح ہے کہ ہماری فوج بہت مضبوط ہے اور ہم بھارت کو کئی بار ہرا چکے ہیں مگر دشمن کو کبھی کمزور نہیں سمجھنا چاہیے۔ اور اس بار بھارت کے ساتھ اور بھی طاقتیں ہیں۔ اور آپ کو یاد نہیں کہ غزوہ احد میں بھی مسلمان یہی سمجھ بیٹھے تھے کہ وہ جنگ جیت چکے ہیں۔ مگر اچانک جنگ کا رخ بدل گیا اور مسلمانوں کو بہت نقصان اٹھانا پڑا۔ دشمن کو کبھی کمزور نہیں سمجھنا چاہیے۔ جس طرح وہ منصوبہ بنا رہے ہیں ہمیں بھی اپنا ملک بچانے کے لیے منصوبہ سازی کرنی چاہیے۔ پھر میں دوسری طرف چل پڑتا ہوں اور آسمان نے مجھے کچھ پرندے اڑتے دکھائی دیتے ہیں میں کہتا ہوں کہ یہ کیسے پرندے ہیں؟ اور جب میں غور سے دیکھتا ہوں تو وہ دشمن کے جہاز ہوتے ہیں اور بہت اونچا اڑ رہے ہوتے ہیں۔ ان کو دیکھ کر میں بہت پریشان ہو جاتے ہیں کہ دشمن کے تواب جہاز بھی پاکستان میں اڑنا شروع ہوگئے ہیں۔ اور یہ پتہ بھی نہیں چلتا کہ یہ جہاز ہیں یا پرندے پر بہت اڑ رہے ہیں۔ پھر میں ایک اونچی عمارت میں جاتا ہوں اور وہاں کچھ لوگ ملتے ہیں۔ ان کو یہ سب بتاتا ہوں تو وہ دیکھ یہی کہتے ہیں کہ پاک فوج سب سنبھال لے گی۔ میں کہتا ہوں کہ پاک فوج کیا کیا کرے؟ کے سارے کام پاک فوج ہی کرے گی؟ کیا تم لوگوں کی کوئی ذمہ داری نھیں؟ میں کہتا ہوں کہ پاک فوج جو کر سکتی ہے وہ کر رہی ہے اور فنڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے جہاں وہ نہیں ہوتے وہ وہاں سے دشمن حملہ کر دیتا ہے۔ اور پاکستان کے پاس پیسے کی بھی کمی ہو رہی ہے پیسے ہونگے توہی پاک فوج لڑے گی۔ پھر میں وہاں سے چل پڑتا ہوں اور گھر اکر یہ سوچتا ہوں کہ یہ سب لوگ سو رہے ہیں۔ اب ان کے منصوبے کو مکمل ہونے سے کیسے روکا جائے؟ اور وہیں پر ختم ہوتا ہے!

 

21 December 2017 kay Khuaab main Muhammad Qasim nay dekha kay America kay Sadar Hindustan kay zariyay Pakistan ko qaboo karnay kay mansoobay bana rahay hain. Unhon nay ye bhi dekha kay dushmanon kay jungi jahaz Pakistan ke fazaee hudood kay under parwaz kar rahay hain.

You may also like

Pakistan ko Tora Bora Banane ki Koshish ki Jai Gi
﷽ June, 6, 2017 ٦ جون ٢٠١٧ کو قاسم نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک بہت بڑی عمارت کے کمرے میں ہوتا ہوں میں کچھ لوگوں کو اپنے خواب بیان کر رہا ہوتا ہوں کہ مستقبل میں ایسے واقعات پیش آئیں گے اور مسلمانوں پر ایک بہت برا وقت آنے والا ہے اور اسلام کو ختم [...]
Allah aur Muhammad ﷺ Mere Khwabon Mai
﷽ میرا نام محمّد قاسم ہے ۔ میرا ایمان ہے کہ اللہﷻ کے سوا کوئی معبود نہیں اور حضرت محمدﷺ اللہﷻ کے آخری نبی اور رسول ہیں۔ مجھے آپﷺ کا امتی ہونے پہ فخر ہے۔ میں گزشتہ ۲۸ سالوں سے تواتر کے ساتھ پاکستان، اسلام اور قرب قیامت سے متعلق خواب دیکھ رہا [...]
Leaders k Jahaz Tabah Hone Walay Hain
﷽ May, 25, 2017  ٢٥ مئی 2017، میں اس خواب میں دیکھتا ہوں کہ آسمان پہ ایک سبز رنگ کی تہہ ہوتی ہے اور اس کے پیچھے آسمان بھی اپنے نیلے رنگ میں نظر آ رہا ہوتاہے۔ اور اس میں مسافر بردار طیارے اُڑ رہےہوتےہیں۔ پھر میں دیکھتا ہوں کہ ایک جہاز لینڈنگ کے [...]
Palestine ki Tabahi - Dil Dhuhla Deney Wala Khwab
﷽ March, 19, 2017 ١٩ مارچ ٢٠١٧، اس خواب میں میں نے دیکھا کہ امریکہ کا صدراسرائیل کا دورہ کرنے جاتا ہے میں کہتا ہوں کہ ضرور کوئی بات ہےجو امریکہ کا صدر اسرائیل گیا ہے اور مجھے کھوج لگانی چاہیے کہ وہ کیا ملاقات کرتے ہیں۔میں کوٹ پینٹ پہن کر جہازنما [...]
Palestine ki Tabahi - Dil Dhuhla Deney Wala Khwab
﷽ March, 19, 2017 19 مارچ2017،اس خواب میں میں نے دیکھا کہ امریکہ کا صدراسرائیل کا دورہ کرنے جاتا ہے میں کہتا ہوں کہ ضرور کوئی بات ہےجو امریکہ کا صدر اسرائیل گیا ہے اور مجھے کھوج لگانی چاہیے کہ وہ کیا ملاقات کرتے ہیں۔میں کوٹ پینٹ پہن کر جہازنما [...]
Huzoor s.a.w ki Basharatain
Assalamo alaykum. My name is Muhammad Qasim. I live in Lahore, Pakistan. I saw this dream in 28th August 2015.I was going somewhere in the darkness of the night and I didn’t know where to go. As I keep on walking I see that under an open sky [...]
Pak Army Mushkilat Mai, Hazrat Muhammad ﷺ ki Khwab me Ziyarat
Assalamo alaykum. My name is Muhammad Qasim. I live in Lahore, Pakistan. I saw this dream on 4th December,2015.I didn't knoe where I was going but somewhere, I supplicated to Allah ﷻ to let me walk on the path of Muhammad ﷺ and let me do such [...]
Turkey Syria pe Kabza Kerta Jai Ga
﷽ Feb, 28, 2017 ٢٨ فروری ٢٠١٧ ۔ اِس خواب میں دیکھتا ہوں کہ ترکی کا صدر طیب اردگان ایک بہت بڑے جلسے سے خطاب کر رہا ہوتا ہے۔ وہ ترکی کے لوگوں سے کہتا ہے ’’ہم خلافت عثمانیہ پھر سے بنائیں گے اور یہ جو اختیارات میں حاصل کر رہا ہوں یہ سب اِسی مشن کا [...]
Dajjal Shaitan ka Azeem Sipah Salar
Muhammad Qasim has seen Dajjal many times in his dreams. Dajjal’s height is around 6 feet 2 inches, his body is strong and he has curly hair. His skin is a bit dark and his face is scary. When he walks, it feels like no one can stand in front of [...]
Trump Modi ki White House Mai khufia Sazishain
﷽ Feb, 16, 2017 ۱۶ فروری ۲۰۱۷میں اِس خواب میں اپنے آپ کو وائٹ ہاؤس (امریکی صدر کی رہائش گاہ) کے پاس موجود پاتا ہوں۔ میں وائٹ ہاؤس کو باہر سےدیکھتا ہوں تو مجھے اِس کی عمارت اچھی لگتی ہے۔ پِھر میں عمارت اندر ہال میں جاتا ہوں تو وہاں ایک دروازہ [...]

Page 7 of 9

Leave a Reply