Allah and Muhammad SAWS in Qasim Dreams

Nawaz Sharif ka Qatal aur Oske Pakistan pe Burey Asrat

May, 4, 2018

یہ خواب میں نے ۴ مئی، ۲۰۱۸ کو دیکھا۔ اس خواب میں دیکھتا ہوں کہ نواز شریف نا اہل ہو چکا ہوتا ہےاور وہ جگہ جگہ جلسے کر رہا ہوتا ہے اور احتجاج کرتا ہے کہ ‘مجھے کیوں نکالا’۔ میرے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔ اس طرح ملک نہیں چلا کرتے،مجھے منصوبے کے تحت نشانہ بنایا جارہا ہےلیکن میں ہار ماننے والا نہیں ۔مریم نواز بھی اپنے والد کے ساتھ ہوتی ہیں اور وہ بھی کچھ ایسا ہی کہتی ہیں۔کافی لوگ نواز شریف کی تقریریں سن کر ہنستے بھی ہیں اور نواز شریف کے خلاف اپنا موقف بھی بیان کرتے ہیں مگر نواز شریف پھر بھی نہیں رکتا۔

پھر نواز شریف محدود ہونا شروع ہو جاتا ہےیعنی اس کی تقریریں بھی نشر نہیں ہوتی اور اسکی سرگرمیاں بھی محدود ہونا شروع ہو جاتی ہیں ۔ کافی لوگ اس کی پارٹی کو بھی چھوڑ کر چلے جاتے ہیں اورنواز شریف کے لیےمزید مشکلات پیدا ہوتی چلی جاتی ہیں۔اس سب کی وجہ سے نواز شریف زہنی دباوٗ کا بھی شکار ہونا شروع ہو جاتا ہے اور اسے کچھ سمجھ نہیں آتی کہ اس صورتحال سے کیسے نکلا جائے۔نواز شریف کی طاقت مزید کمزور پڑ جاتی ہے مگر وہ اُتنا ہی زیادہ بولتا چلا جاتا ہے۔ پھر وہ گھرمیں ہی بیٹھ کر کہنا شروع ہو جاتا ہے کہ میرے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، تم لوگ مجھے روک نہیں سکتے میں گھر میں بیٹھ کر ہی اپنا پیغام دنیا تک پہنچارہا ہوں۔وہ کہتا ہے کہ تم نے اچھا نہیں کیا مجھے اس حال تک پہنچا کر اور مریم نواز اسکا بھرپور ساتھ دیتی ہے۔

بہت سے لوگ اسکے خلاف ہو جاتے ہیں،شدید زہنی دباوٗ کی وجہ سے نواز شریف کی صحت بھی خراب ہو جاتی ہے۔ میں یہ سب دیکھ رہا ہوتا ہوں،پھر میں نواز شریف کو اپنے کمرے میں جاتا دیکھتا ہوں۔ نواز شریف کی بیٹی مریم نواز انٹرنیٹ پہ میسجز بھیجتی رہتی ہیں۔ کچھ طاقتیں اس موقعے کا فائدہ اٹھاتی ہیں ، پھر مجھے کچھ شر پسند لوگ نوازشریف کے گھر کی طرف جاتےنظر آتے ہیں، میں کہتا ہوں ضرور کوئی گڑبڑ ہے اور میں نواز شریف کے گھر کی طرف بھاگتا ہوں۔ جب میں اس کے گھر جاتا ہوں تو شر پسند لوگ ایک جگہ جمع ہوتے ہیں اور میں دوسری طرف سے اندر جاتا ہوں۔ وہاں پہ ایک ہال ہوتا ہے جس سے دوسری جگہ کو راستے جاتے ہیں اورمیں نوازشریف کے کمرے والا رستہ ڈھونڈ رہا ہوتا ہوں۔ پھر ایک جگہ سے مجھے آرمی کے کمانڈو آتے دکھائی دیتے ہیں اور ایسامحسوس ہو رہا ہوتا ہے کہ آرمی بھی نواز شریف کو بچانا چاہ رہی ہے۔ میں یہ دیکھ کر کہتا ہوں کہ اگر نواز شریف کو کچھ ہوا توحالات کنٹرول سے باہرہو جائیں گے ، تبھی آرمی اسکو بچانے کے لیے آئی ہے۔آرمی بھی نواز شریف کے کمرے کی طرف جا رہی ہوتی ہے- پھر اچانک کوئی کہتا ہے کہ نواز شریف مر گیا ہے، یہ سن کر میں حیران ہو جاتا ہو ں اور کہتا ہوں کہ شاید آرمی نے دیر کردی آنے میں!

میں چلتے چلتے ایک بڑےکمرے میں پہنچتا ہوں اور وہاں مریم نواز رو رہی ہوتی ہیں اور کہتی ہیں کہ میرے ابو کو کسی نے مار دیا، میں یہ دیکھ کر کہتا ہوں کہ یہ تو بہت برا ہوا۔ میں پھر وہاں سے باہر نکلتا ہوں تو کچھ شر پسند لوگ وہاں آچکے ہوتے ہیں ، میں ان سے بچ کر نکل جاتا ہوںمگر اسی دوران نواز شریف کے مرنے کی خبر پھیل چکی ہوتی ہےاور جگہ جگہ افرا تفری کا عالم ہوتا ہے۔پاکستان کی دشمن قوتیں اس صورتحال کا فائدہ اُٹھا رہی ہوتی ہیں اور انارکی پھیلا رہی ہوتی ہیں۔ یہاں تک کے صورتحال آرمی کے کنٹرول سے بھی باہر ہو جاتی ہے۔ اس خواب کے مناظر بہت ڈراونےہوتے ہیں ۔ جب پاکستان مصائب میں گھرنا شروع ہو جاتا ہے اور حالات بدتر ہو جاتے ہیں پھر ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جو میں نے اپنےمختلف خوابوں کے زریعے پہلے سے ہی بیان کیے ہوتے ہیں ۔ جب لوگ میرے خوابوں میں بیان کردہ ان واقعات کو رونما ہوتا دیکھتے ہیں تو وہ میرے خوابوں پہ بہت زیادہ یقین کرتے ہیں-

 

4 May 2018 ko Muhammad Qasim nay Khuaab main dekha kay Nawaz Shareef na ehal hojata hay. Us kay baad Nawaz Shareef ke sargarmyan mehdood ho jati hain aur uskee taqreerain bhi nashar hona bund hojati hain. Bauhat log uski party chor kr chalay jatay hain jiske wajah say us per zehni dabao barhta hay aur uskee sehat bigarti chali jati hay. Maryam Nawaz bhi apnay walid ke wajah say paraishan hoti hay aur chund shar pasand anasir is moqay ka faida utha kar Nawaz Shareef ko qatal kar detay hain jiske wajah say Pakistan kay haalaat bauhat bigar jatay hain. Aur is waqaey kay baad log meray khuabon per bauhat zyada yaqeen karnay lagtay hain.

 

 

You may also like

Pakistan Mushkilat ki Daldal Mein aur Allah ki Foj
﷽ May, 13, 2018 اس خواب میں دیکھتا ہوں کہ پاکستان میں ہر طرف افرا تفری پھیل چکی ہوتی ہےاور لوگوں میں خوف ہوتا ہے۔ پاکستان کے وسائل بھی ختم ہو چکے ہوتے ہیں اور فوج بھی لڑنےکے قابل نہیں رہتی ۔ لوگ کہتے ہیں کہ پتا نہیں یہ ملک بچے گا بھی یا [...]
پاکستان ميں کرونا وائرس کم ہونے کی اصل وجہ
پاکستان میں کورونا وائرس کے کم ہونے کی اصل وجہ کیا ہے؟ ٢٩ جولائی ٢٠٢٠ کو محمّد قاسم نے خواب میں عمران خان کو جب وہ وجوہات بتائیں تو عمران خان بھی چونک پڑے. قاسم نے کہا کورونا وائرس آپ کے سمارٹ لاک داؤن کی وجہ سے کم نہیں ہوا بلکہ یہ الله کی خاص [...]

Page 1 of 9

Leave a Reply