Allah and Muhammad SAWS in Qasim Dreams

Imran Khan Pareshan Pakistan ka Khofnak Time, Zameen ka Dhansana

دھنسی ہوئی زمین اور عمران خان

25 اگست، 2018

اس خواب میں محمد قاسم نے دیکھا کہ میں ایک کھلے میدان میں ہوتا ہوں۔ اور بھی کافی لوگ وہاں پہ موجود ہوتے ہیں جیسے کاشت/کھیتی باری  کر رہے ہوں۔ زمین بہت بڑی ہوتی ہے اور سب کچھ ٹھیک ہوتا ہے۔ مگر اچانک کچھ ہوتا ہے اور زمین ایک دریا کی مانند بہت گہری دھنس جاتی ہے اور اس سے کافی لوگوں کا نقصان ہوتا ہے۔ میں یہ سب دیکھ کر کہتا ہوں کہ یہ کیا ہوا۔۔سب ٹھیک ہی تو تھا، اتنی ساری زمین کیسے دھنس گئی؟ لوگ تھوڑا انتظار کرتے ہیں کہ شاید یہ ٹھیک ہو جائے مگر کچھ ٹھیک نہیں ہوتا۔ میں کہتا ہو ں کہ عمران خان کو تو ذرا دیکھوں کہ کیا کر رہے ہیں ۔ پھر میں وہاں جاتا ہوں جہاں عمران خان ہوتے ہیں تو وہ اور انکے ساتھ کچھ اور لوگ کہیں جا رہے ہوتے ہیں۔ عمران خان اسی طرح غصّے میں چل رہے ہوتے ہیں جیسے وہ اکثر چلتے ہیں اور کہتے ہیں کہ کیا مصیبت ہے۔۔ ہمیں کا م کیوں نہیں کرنے دے رہے لوگ؟ یہ جو حادثہ ہوا ہے یہ سب کیسے ٹھیک ہو گا؟

Imran Khan Pareshan Pakistan ka Khofnak Time, Zameen ka Dhansana

You may also like

Pakistan Mushkilat ki Daldal Mein aur Allah ki Foj
﷽ May, 13, 2018 اس خواب میں دیکھتا ہوں کہ پاکستان میں ہر طرف افرا تفری پھیل چکی ہوتی ہےاور لوگوں میں خوف ہوتا ہے۔ پاکستان کے وسائل بھی ختم ہو چکے ہوتے ہیں اور فوج بھی لڑنےکے قابل نہیں رہتی ۔ لوگ کہتے ہیں کہ پتا نہیں یہ ملک بچے گا بھی یا [...]
پاکستان ميں کرونا وائرس کم ہونے کی اصل وجہ
پاکستان میں کورونا وائرس کے کم ہونے کی اصل وجہ کیا ہے؟ ٢٩ جولائی ٢٠٢٠ کو محمّد قاسم نے خواب میں عمران خان کو جب وہ وجوہات بتائیں تو عمران خان بھی چونک پڑے. قاسم نے کہا کورونا وائرس آپ کے سمارٹ لاک داؤن کی وجہ سے کم نہیں ہوا بلکہ یہ الله کی خاص [...]

Page 1 of 9

Leave a Reply