﷽
May, 25, 2017
٢٥ مئی 2017، میں اس خواب میں دیکھتا ہوں کہ آسمان پہ ایک سبز رنگ کی تہہ ہوتی ہے اور اس کے پیچھے آسمان بھی اپنے نیلے رنگ میں نظر آ رہا ہوتاہے۔ اور اس میں مسافر بردار طیارے اُڑ رہےہوتےہیں۔ پھر میں دیکھتا ہوں کہ ایک جہاز لینڈنگ کے لیے نیچے اتر رہا ہوتا ہے، اس جہاز میں ایک لیڈر بھی ہوتا ہے ، اچانک اس جہاز میں آگ لگ جاتی ہے اور وہ گِر کر تباہ ہوجاتا ہے۔ پھر میں دیکھتا ہوں کہ ایک اور طیارہ بھی اڑتا ہوا آتا ہے اور اس میں بھی آگ لگ جاتی ہے اور وہ بھی گِر کر تباہ ہوجاتا ہے۔ یہ سب دیکھ کر لوگ حیران و پریشان رہ جاتے ہیں۔ میں بھاگا بھاگا باہر سڑک پر آتا ہوں تو ہر طرف افرا تفری دیکھتا ہوں اور یہ بھی کہ لوگ خوف کے مارے اِدھر اُدھر بھاگ رہے ہیں۔پھر میں دوبارہ اپنے گھر کی چھت پر چڑھ جاتا ہوں۔ میں دیکھتا ہوں کہ آسمان پر سبز رنگت کم ہو کر بہت چھوٹی ہوگئی ہے اور اس میں نیلے دھبے ہیں اور اس پر نیلی اور سُفید تہہ ہے۔ میں کہتا ہوں کہ یہ اچانک آسمان کو کیا ہوگیا کہ یہ پورا بدل گیاہے؟ پھر مجھے محسوس ہوتا ہے کہ یہ طاغوتی طاقتیں ہیں جو پوری دنیا کو کنٹرول کر رہی ہیں جسکی نشان دہی آسمان کی تبدیل شُدہ رنگت کر رہی ہے۔ پھر میں دیکھتا ہوں کہ آسمان پر اب کوئی طیارہ نہیں اُڑ رہا ہوتا ہے جسکا مطلب یہ ہوتا ہے کہ طاغوتی طاقتوں نے ان سبکو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ پھر میں دیکھتا ہوں کہ انکی مشینیں گھروں اورعمارتوں کو تباہ کرنا شروع کر دیتی ہیں۔ پھر یہ مشینیں وہاں آنے لگتی ہیں جہاں میں ہوتا ہوں ۔ اور پھر میں نیچے آتا ہوں اور وہاں پر بہت سے لوگ جمع ہوتے ہیں اور میں انکو یہ بتا تا ہوں کہ یہ مشینیں طاغوطی قوتوں کی ہیں اور میں کہتا ہوں کہ ہمارے پاس ان سے لڑنے کیلئے کچھ نہیں ہے ۔ پھر میں کہتا ہوں کہ انکا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں بھاری اسلحہ چاہئے ۔ پھر میں اس بھاری اسلحے کی تلاش میں نکل پڑتا ہوں پھر میں ایک ایسی جگہ دیکھتا ہوں اور کہتا ہوں کہ یہاں پر مجھے وہ بھاری اسلحہ مل سکتا ہے ۔ جب میں اس جگہ پر جانے کی کوشش کرتا ہوں تو کچھ طاقتیں سبز مگر مچھ اور چھوٹے ڈائیناسار کی طرح کے خطرناک جانوروں کے ساتھ میرا راستہ روکنے کی کوشش کرتی ہیں۔ اس پر میں واپس پلٹتا ہوں تو اپنے ساتھیوں کو دیکھتا ہوں۔ میں ان سے کہتا ہوں کہ آپ پہلے بھی ایسی طاقتوں سے مقابلہ کر چکے ہیں اس لیے آپ ان طاقتوں سے بھی لڑ لیں گے۔ میں ان سے کہتا ہوں کہ آپ میرے ساتھ چلیں، تو میرے ساتھی تیار ہوجاتے ہیں۔ اور ہم سب ملکر ان طاقتوں کا مقابلہ کرنے لگتے ہیں۔
25 May 2017 kay khuaab main Muhammad Qasim nay dekha kay kuch jahaj hawa main buland hain. Phir unho nay dekha kay ye jahaz neechay ke taraf atay hain aur gir kar tabah ho jatay hain jabkay in jahazon kay main kuch siyasee shakhsiat bhi moujood hoti hain.