Allah and Muhammad SAWS in Qasim Dreams

Pakistan Mushkilat ki Daldal Mein aur Allah ki Foj

May, 13, 2018

اس خواب میں دیکھتا ہوں کہ پاکستان میں ہر طرف افرا تفری پھیل چکی ہوتی ہےاور لوگوں میں خوف ہوتا ہے۔ پاکستان کے وسائل بھی ختم ہو چکے ہوتے ہیں اور فوج بھی لڑنےکے قابل نہیں رہتی ۔ لوگ کہتے ہیں کہ پتا نہیں یہ ملک بچے گا بھی یا نہیں۔بھارت شر پسندی کی روِش اختیار کرتے ہوئےکبھی ایک جگہ پہ اور کبھی دوسری جگہ پہ محاذ کھول دیتا ہےاور بڑی تعداد میں لوگوں کومارتا ہے۔پاک فوج حرکت میں آتی ہے مگر اس کی تعداد کم ہوتی ہے ،جس کی وجہ سے مکمل طور پر سر حدوں کا دفاع نہیں کر پاتی۔
ہر پاکستانی ملک کو اس حال میں دیکھ کر افسردہ ہوتا ہے۔ پھر بھارت ایک جگہ پر محاذ کھولتا ہے اور پاک فوج حرکت میں آتی ہے۔ میں پوری فوج کے پاس صرف دو ہیلی کاپٹرہی دیکھتا ہوں ۔ یہ دیکھ کر میں کہتا ہوں کہ یہ تو اُسی خواب کی تعبیر ہے جس میں پاک فوج کے پاس اسلحہ ختم ہو جاتا ہےاور صرف دو ہیلی کاپٹر اور آرمی چیف کے پاس اسلحہ رہ جاتا ہےاور دوسری طرف ایک بہت بڑی ٹینک نما مشین ہوتی ہے، جو تباہ نہیں ہو رہی ہوتی۔
اس موقع پر لوگ پاک فوج کو ملامت کرتے ہیں کہ اگرفوج نے قاسم کے خوابوں کے مطابق منصوبہ بندی کی ہوتی توآج ہم پریہ وقت نہ آتا-پھر لوگ مجھے کہتے ہیں کہ قاسم تم ہی کچھ کرو اور ہمیں اس مصیبت سے نکالو۔ میں حالات کو دیکھ کر کہتا ہوں کہ اب تو بہت دیر ہو چکی ہے۔ میں اکیلا یہ سب کیسے ٹھیک کر پاؤں گا؟ میں لوگوں کی باتو ں کو نظر انداز کر دیتا ہوں اور لوگ بیچارے مایوس ہو کر رہ جاتے ہیں، کیونکہ انھیں اس مصیبت سے نکلنے کی کوئی امید نظر نہیں آرہی ہوتی۔
پھر بھارت ایک جگہ پہ بہت بڑا محاذ کھول کرلوگوں کا بہت بڑی تعداد میں قتلِ عام شروع کر دیتا ہے۔ یہاں تک کہ امریکہ کے صدر کوبھارت سے کہنا پڑتا ہے کہ یہ قتلِ عام بند کرو ۔ تمہیں صرف پاکستا ن کو کنٹرول کرنے کا حکم ملا تھا،لوگوں کو مارنے کا نہیں، جس پر بھارت رک جاتا ہے۔
یہ دیکھ کر مجھے بہت افسوس ہوتا ہے کہ ہم پہ یہ وقت آیااورباقی لوگوں کو بھی بہت رنج ہوتا ہے ۔ لوگ ایک بار پھر اصرار کرتے ہیں کہ قاسم! اس کا کچھ کرو۔ آرمی چیف بھی کہتے ہیں کہ قاسم ! ہمیں آپ کی بات ہر حال میں سُن لینی چاہیے تھی اور پاکستا ن کو بچانے کے لئے منصوبہ بندی کرنی چاہیے تھی، براہِ مہربانی! آپ ہمارے ساتھ تعاون کریں اور کچھ کریں۔
میں کہتا ہوں کہ اللہﷻ کی مدد کے بغیر تو میں کچھ نہیں کر سکوں گا۔ پھر یہاں مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں جو کہوں گا تو ا اللہﷻ اپنی مدد اور رحمت سے ویسا ہی کر دے گا۔ پھر میں اللہ ﷻکا نام لیتا ہوں اور کہتا ہوں ابھی تو انہوں نے اللہ ﷻکی فوج دیکھی ہی نہیں۔ میں آواز دیتا ہوں تو بہت سے جنگی جہاز ، مشینیں اور ٹینک اللہﷻ کی قدرت سے نکلنا شروع ہوجاتے ہیں۔ بھارت اس فوج کو دیکھ کر ہکا بکا رہ جاتا ہے۔ میں کہتا ہوں، کہ اب ہم اللہﷻ کی مدد سے ترقّی کریں گے اور ہر طرح کے اندھیرے ختم کریں گے اور ہمیں روکنے والا کوئی بھی نہیں ہو گا۔

You may also like

کشمیر پہ پاکستان اور بھارت کی آخری جنگ (غزوہ ہند) جس میں ہندوستان دنیا سے مٹ جائے گا
غزوہ ہند تیسری جنگ عظیم کا حصہ ہو گی۔ ہندوستان اپنے اتحادیوں سے ملکر پاکستان پر بہت بڑی جنگ مسلط کرے گا اور اس آخری جنگ میں ہندوستان مکمل طور پر تباہ ہو جائے گا۔ اللہ کالے رنگ کے جنگی جہازوں سے پاکستان کی مدد کرے گا۔ تفصیلات کے لئے ویڈیو دیکھیں۔
غزوہ ہند میں پاکستان کا کتنا نقصان ہو گا؟ کیا بھارت تباہ ہو جائے گا؟
غزوہ ہند میں پاکستان کا کتنا نقصان ہو گا؟ کیا بھارت تباہ ہو جائے گا ؟ کیا غزوہ ہند کے بعد پاکستان امریکہ اور روس سے بھی جنگ کرے گا؟ تفصیلات کے لئے ویڈیو دیکھیں۔
Imran Khan K Liye Wake Up Call|Urgent Message in Muhammad Qasim Dreams
Imran Abbasi ka Muhammad Qasim k behalf pe Prime Minister Imran Khan k liye aik bohot hi urgent message. Imran Khan sahib ap Muhammad Qasim k khwabo pe jald az jald twajjoh den taa k mustaqbil mei kisi baray nuqsan se bacha ja sakay. PM Imran [...]
Pakistan aur India ki jang kese hogi - After Khashmir issue
غزوہ ہند تیسری جنگ عظیم کا حصہ ہو گی۔ ہندوستان اپنے اتحادیوں سے ملکر پاکستان پر بہت بڑی جنگ مسلط کرے گا اور اس آخری جنگ میں ہندوستان مکمل طور پر تباہ ہو جائے گا۔ اللہ کالے رنگ کے جنگی جہازوں سے پاکستان کی مدد کرے گا۔ تفصیلات کے لئے ویڈیو دیکھیں۔
Pakistan k Army Chief K Liye Muhammad Qasim Ka Message | COAS Must Listen!
Assalamo alaykum.My name is Muhammad Qasim.I live in Lahore, Pakistan.I saw this dream on 26th May,2018.I was thinking ‘’What is the food of Pakistan Army that the enemy can contaminate to harm them?’’ Then I hear a voice saying, ‘’It's the [...]
Agar Ghazwa Hind mai Pakistan ka Nuqsan 10% Se Ziyada Hoa Tu Pakistan......
Muhammad Qasim ne Pak Army ko Ghazwah e Hind k baad middle east ko bhi fatah karne ki rehmani khushkhabri suna di. Pakistan super power banay ga. Muhammad Qasim PK ne apne khwab mei di gai basharton ka media pe zikr kar dia
Allah Pakistan k Plans Kab Kamyab Karay Ga - Kamyabi Ka Raaz
Muhammad Qasim ne Pakistan ki Kamyabi ka raaz bata dia. Jab tak shirk ka khatma nahi ho ga hamara koi plan mustaqil tor per kamyab nahi ho ga. Muhammad Qasim ka TV interview mei inkishaf.
Muhammad Qasim ka Qoumi Channel pe Pehla Interview - Part 2
Muhammad Qasim's first interview has been published on a national TV channel. Glad tidings for Pakistan about the future of Pakistan and Ghazwah e Hind. By the mercy of Allah Muhammad Qasim's dreams are a topic of discussion on the print and [...]
Muhammad Qasim ka Qoumi Channel pe Pehla Interview -Part 1
Muhammad Qasim's first interview has been published on a national TV channel. Glad tidings for Pakistan about the future of Pakistan and Ghazwah e Hind. By the mercy of Allah Muhammad Qasim's dreams are a topic of discussion on the print and [...]

Page 3 of 9

Leave a Reply