Allah and Muhammad SAWS in Qasim Dreams

Palestine ki Tabahi – Dil Dhuhla Deney Wala Khwab

March, 19, 2017

19 مارچ2017،اس خواب میں میں نے دیکھا کہ امریکہ کا صدراسرائیل کا دورہ کرنے جاتا ہے میں کہتا ہوں کہ ضرور کوئی بات ہےجو امریکہ کا صدر اسرائیل گیا ہے اور مجھے کھوج لگانی چاہیے کہ وہ کیا ملاقات کرتے ہیں۔میں کوٹ پینٹ پہن کر جہازنما مشین میں اسرائیل پہنچتا ہوں۔امریکہ کا صدر اور اسرائیل کا وازیرِاعظم ایک عمارت میں ملاقات کرنے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں۔میں کہتا ہوں مجھے اندر جانا ہو گا اور اللہ نے چاہا تو مجھے کوئی بھی نہیں پہچان سکے گا۔میں اللہ کا نام لے کے اندر جاتا ہوں مجھے کوئی بھی نہیں روکتا سب یہی سمجھتے ہیں شاید میں بھی اس ملاقات میں حصّہ لینے آیا ہوں اور کسی خفیہ ایجنسی کا ایجنٹ ہوں۔عمارت میں ایک بڑا ہال ہوتا ہے وہاں کافی لوگ جمع ہوتے ہیں۔میں امریکہ کے صدر اور اسرائیل کے وزیرِاعظم پہ نظر رکھتا ہوں،پھر وہ دونوں کونے میں ایک چھوٹے کیبن جیسی جگہ کے پاس جاتے ہیں میں بھی انکے پیچھے جاتا ہوں وہ دونوں وہاں بیٹھ کر باتیں شروع ہی کرتے ہیں کہ میں سوچتا ہوں مجھے انکے پاس جانا ہو گا ورنہ مجھے نہیں پتا چلے گا وہ کیا باتیں کر رہے ہیں،مجھے ابھی تک کسی نے نہیں پہچانا تو یہ بھی نہیں پہچان سکیں گے تو میں بھی انکے پاس چلا جاتا ہوں-اسرائیل کا وزیرِاعظم امریکہ کے صدر کو بتاتا ہے کہ،میں نے دجّال کا خفیہ محل تقریباً مکمل کر لیا ہےاور بہت جلد فلسطین کا صرف نام باقی رہ جائے گا اور عنقریب پورے مشرقِ وسطی میں ہماری حکومت ہو گی،تو امریکہ کا صدر کہتا ہے مشرقِ وسطی نہیں پوری دنیا میں ہماری حکومت ہو گی،میں یہ سن کہ بہت حیران ہو جاتا ہوں کہ اس نے دجّال کا محل بنا بھی لیا ہے اور مجھے پتا بھی نہیں چلا!میں پریشانی کے عالم میں وہاں سے نکلتا ہوں،میں اس عمارت سے نکل کے فلسطین کی طرف جاتا ہوں،تو میں دیکھتا ہوں کہ اسرائیل کی فوج فلسطینیوں کے گھروں کو توڑنے کے لیے آرہی ہوتی ہے،اور فلسطین کے چھوٹے چھوٹے بچّے اپنی ماؤں کے ساتھ بھاگ رہے ہوتے ہیں،میں ان بچّوں کو دیکھ کے بہت افسردہ ہوتا ہوں کہ ان پہ بہت بڑی مصیبت آرہی ہے،یہ بچارے کیسے زندہ رہیں گے،انکی کون مدد کرے گا؟پھر میں دیکھتا ہوں کہ وہ سارے اسی عمارت کی طرف جا رہے ہوتے ہیں جہاں سے میں نکلتا ہوں۔میں ان کو روک کے کہتا ہوں تم اس عمارت کی طرف کیوں جا رہے ہو اسی عمارت میں تو تمہاری موت کے منصوبے بن رہے ہیں، تو عورتیں کہتی ہیں پھر ہم اپنے ان چھوٹے بچوں کو لے کر کہاں جائیں؟ہمارے پاس کوئی چارہ کار نہیں شاید وہ ہمیں مار دیں مگر ہمارے بچوں کو نہ ماریں، یہ سن کے مجھے اور بھی دکھ ہوتا ہے، میں کہتا ہوں وہ بہت ظالم لوگ ہیں وہ تو سب کو ختم کرنے کا منصوبہ بنا چکے ہیں۔میں جلدی سے جہاز میں بیٹھ کے دجّال کے محل کو تلاش کرنے کے لیے نکلتا ہوں کہ اسکو مکمل ہونے سے پہلے تباہ کر دوں،جلد ہی مجھے دجّال کا محل مل جاتا ہے۔جب میں محل کے قریب پہنچتا ہوں تو وہ ایک بھورے رنگ کی عمارت ہوتی ہے اور مکمل ہو چکی ہوتی ہے۔ مجھے ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے کچھ ہونے والا ہے اور مجھےوہاں سے نکلنا چاہیے۔میں جیسے ہی واپس مڑتا ہوں تو ایک دھماکا ہوتا ہےاور ایک طوفان سا شروع ہوجاتا ہے اور ہر طرف ریت اور مٹّی اڑنا شروع ہو جاتی ہے اور بڑی بڑی عمارتیں تباہ ہونا شروع ہو جاتی ہیں اور مسلمانوں کے گھر بری طرح تباہ ہوتے جاتے ہیں۔مجھے ان بچوں کا خیال آتا ہے،میں انکو اس طوفان میں ڈھونڈنے کی کوشش کرتا ہوں مگرطوفان بہت زیادہ ہوتا ہے اور سورج کی روشنی بھی زمین پر نہیں پڑتی جسکی وجہ سے درجہ حرارت بھی بہت کم ہو جاتاہے پھر مجھے وہ عورتیں اوربچے دور سے نظر آتے ہیں،میں ان بچوں کو دیکھ کے کہتا ہوں یہ کھلے آسمان میں اتنے کم درجہ حرارت میں کیسے زندہ رہیں گے؟میں بہت کوشش کرتا ہوں کہ ان تک پہنچ سکوں لیکن ریت کا طوفان اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ میں ان تک نہیں پہنچ پاتا اور اپنی بے بسی پے افسوس کرتا ہوں کہ افسوس میں ان بچوں کے لیے کچھ بھی نہیں کر پا رہا اور نہ ہی اس طوفان میں انکی مدد کو کوئی آئے گا۔اللہ ہی انکی مدد کرے تو کرے۔وہ ریت کا طوفان پھیلتا چلا جاتا ہے اور تباہی مچاتا چلا جاتا ہے،پھر میں کہتا ہوں کہ قاسم واپس چل اگر یہ مشین خراب ہو گئی تو میں بھی یہاں پھنس جاوں گا اور میں پھر پاکستان کی طرف نکل پڑتا ہوں

 

19 March 2017 kay khuaab main Muhammad Qasim nay dekha America kay sadar aur Israel kay wazeere Azam khufiya mulaqatain kartay hain. Israel kay wazeere Azam America kay sadar ko batatay hain kay main nay Maseeh Dajjal ka maehal taqreebun mukammal karwa dia hay.

Leave a Reply