Allah and Muhammad SAWS in Qasim Dreams

PM Imran Khan Muhammad Qasim K Khwab Mein

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

ایک خواب ميں محمد قاسم نے دیکھا کہ عمران خان بہت سی مشکلات اور پریشانیوں میں گھرے ہیں ان مشکلات اور پریشانیوں کی وجہ شرک ہےآئيں وہ خواب ملاحظہ کرتے ہیں

25 جولائی 2018
محمد قاسم نے اس خواب میں دیکھا کہ وزیرِاعظم عمران خان کو بہت مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔ یعنی جو وہ کرنا چاہتے ہیں اس طرح سے نہیں کر پاتے اور اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو پاتے اور ناکام ہو جاتے ہیں اور پھر وہ بہت تنگ آجاتے ہیں ۔ میں ایک کمرے میں بیٹھا یہ سب دیکھ رہا ہوتا ہوں۔ پھر وہ اس کمرے میں آتے ہیں جہاں میں پہلے سے ہی بیٹھا ہوتا ہوں۔ جب عمران خان اپنے کمرے میں داخل ہوتے ہیں تو کچھ بول رہے ہوتے ہیں جو مجھے صحیح طرح سے یاد نہیں ہے۔

میں ان سے کہتا ہوں کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ اللہ آپ کی مدد کرے تو آپکو ہر طرح کے شرک سے اپنے آپ کو بچانا ہو گا۔ آپ نے جو دربار میں سجدہ کیا وہ شرکِ اکبر میں سے ہےاور آپ اپنے اس عمل کے لیے توبہ اور استغفار کرنی چاہیےاور اسی طرح اللہ کے ہاں سجدہ کرنا چاہیے۔آپ کو یہ عہد کرنا ہ گا کہ آپ دوبارہ اللہ کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکیں گے۔ میں ان سے یہ بھی کہتا ہوں کہ آپ ہی تو کہا کرتے تھے کہ ‘عمران خان اللہ کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکتا’ تو پھر آپ نے ایسا کیوں کیا؟ توعمران خان کو اپنی غلطی کا احساس ہو تا ہے اور کہتے ہیں کہ ‘ہاں میں یہ کہا کرتا تھا’۔

پھر عمران خان کہتے ہیں کہ میں اللہ کے ہی آگے جھکا کرتا تھابس میرے ارد گرد لوگ ایسے آگئے اور میں غلط راستے پہ چل پڑا۔پھر میں ان سے کہتا ہوں کہ جو مر گیا وہ مر گیااس کا قصہ ختم (اور ہم اسکو مدد کے لیے نہیں پکار سکتے؟) ۔عمران خان میری باتیں بہت غور سے سن رہے ہوتے ہیں میں کہتا ہوں ۔ میں کہتا ہوں کہ اگر کوئی کسی کی قبر پہ جا کر منتیں مانگے تو وہ بھی شرک کے زمرے میں آتا ہے۔ اگر کوئی کسی آدمی کے سامنے بھی جھکے تو(یعنی جیسے جاپان کے لوگ جھکتے ہیں) تو وہ بھی شرک کے زمرے میں آتا ہے، اسی طرح شرک کی اور بھی بہت سی اقسام ہیں۔، اگر آپ چاہتے ہیں کہ اللہ آپ کی مدد کرے اور آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہوں تو آپکو ہر طرح کے شرک سے اپنے آپ کو بچانا ہوگا ورنہ آپ کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

عمران خان میری باتیں نہایت ہی انہماک سے سن رہے ہوتے ہیں جیسے کسی کو بہت بڑی امید نظر آرہی ہو ۔اور عمران خان کو یہ امید شرک اور اسکی اقسام سے بچنے میں نظر آتی ہے کیوں کہ اس سے پہلے انکو کسی نے بھی یہ باتیں نہیں بتا ئی ہوتی۔

25 July 2018 kay Khuaab main Muhammad Qasim Imran Khan ko shirk say bachnay per zor detay hain.

Leave a Reply