Allah and Muhammad SAWS in Qasim Dreams

Trump Modi ki White House Mai khufia Sazishain

Feb, 16, 2017

۱۶ فروری ۲۰۱۷میں اِس خواب میں اپنے آپ کو وائٹ ہاؤس (امریکی صدر کی رہائش گاہ) کے پاس موجود پاتا ہوں۔ میں وائٹ ہاؤس کو باہر سےدیکھتا ہوں تو مجھے اِس کی عمارت اچھی لگتی ہے۔ پِھر میں عمارت اندر ہال میں جاتا ہوں تو وہاں ایک دروازہ ہوتا ہے۔ جب میں اُس دروازے کے پاس سے گزرتا ہوں تومجھے دو آدمیوں کے باتیں کرنے کی آواز آتی ہے۔ اُن میں سے ایک آدمی دوسرے کی منتیں کر رہا ہوتا ہے اور کہہ رہا ہوتا ہے کہ ’’مجھے اپنا چھوٹا بھائی بنا لیں۔ میں آپ کی ہر بات مانوں گا اور آپ جو کہیں گے، وہ کروں گا۔ بلکہ یہ دیکھیں ! میں نے آپ کو خوش کرنے کے لیے کشمیر میں ویسی ہی تباہی مچائی ہوئی ہے جس طرح اسرائیل نے فلسطین میں مچائی ہوئی ہے‘‘۔ یہ سن کر دوسرا آدمی بہت خوش ہوجاتا ہے اور کہتا ہے ’’آج سے تم میرے چھوٹے بھائی ہو اور اب ہم دونوں مل کر اِس کام کو آگے بڑھائیں گے‘‘۔یہ جواب سن کر پہلا آدمی بھی خوش ہوجاتا ہے اور کہتا ہے ’’میں اپنے بڑے بھائی کو کبھی شکایت کا موقع نہیں دوں گا‘‘۔یہ گفتگو سن کر میں حیران ہوتا ہوں کہ آخریہ دونوں آدمی کون ہیں جو ایک دوسرے کے بھائی بن گئے ہیں؟ پِھر وہ بڑا آدمی کمرے سے باہر نکلتا ہے اور دوسری طرف چلا جاتا ہے۔ میں کمرے میں جھانکتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ یہ پہلا آدمی بھارت کا وزیراعظم ہوتا ہے اور وہ بہت خوش ہو رہا ہوتا ہے کہ اُس کے دل کی مراد پوری ہو گئی۔ میں یہ دیکھ کر اور بھی حیران ہوتا ہوں کہ بھارت کا وزیراعظم وائٹ ہاؤس تک پہنچ گیا ہے اورامریکی صدر کا چھوٹا بھائی بن گیا ہے، یعنی اب یہ دونوں مل کر تباہی مچائیں گے؟
پِھر میں امریکی صدر کے پیچھے جاتا ہوں۔ وہ ایک دوسرے کمرے میں جاتا ہے اور وہاں کسی اور شخص سے باتیں کرتا ہے اور کہتا ہے ’’ہمیں ایک چھوٹا بھائی ملا ہے، وہ بالکل ویسے ہی کرے گا جس طرح ہم چاہیں گے۔ اور اُس نے اپنے کیے ہوئے کام بھی مجھے بتائے ہیں۔ وہ بالکل آپ کے نقش قدم پہ چل رہا ہے‘‘۔ یہ سن کر یہ دوسرا شخص بھی بہت خوش ہوتا ہے اور کہتا ہے ’’وہ دن دور نہیں جب ہم پوری دنیا پہ حکومت کریں گے‘‘۔ پھر وہ شخص امریکی صدر سے کہتا ہے کہ ’’مجھے بھی اُس سے مِلواؤ‘‘۔ جب یہ دونوں کمرے سے نکلتے ہیں تو میں دیکھتا ہوں کہ امریکی صدرجس سے باتیں کر رہا ہوتا ہے وہ اسرائیل کا وزیراعظم ہوتا ہے۔
یہ دونوں ہال میں آ جاتے ہیں اور پھرامریکی صدر بھارت کے وزیراعظم کو آواز دے کر بلاتا ہے اور کہتا ہے’’ باہر آ جاؤ، اب تمہیں کسی سے چُھپنے کی ضرورت نہیں۔ اب ہم مل کا اپنا مشن آگے بڑھائیں گے‘‘۔ پِھر یہ تینوں ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے ہیں اور کہتے ہیں ’’اب ہم مسلمانوں کو کچل کر رکھ دیں گے‘‘۔
یہ سب دیکھ کر میں کہتا ہوں کہ ’’مسلمان سو رہے ہیں اور کفار اپنے منصوبے پر دن رات کام کر رہے ہیں اور متحد ہو رہے ہیں۔ بس اب مسلمانوں کا بُرا وقت آنے والا ہے، اوراب پاکستانی بھی اپنی خیر

 

16 February 2017 ko Muhammad Qasim nay yay khuab dekha. Is khuab main Muhammad Qasim apnay apko white house America main patay hain. Jub wo under jatay hain tou unko sunaee deta hay kay ek shakhs doosray say ilteja kar raha hay kay wo usay apna chota bhai bana lay aur wo uskee farmabardaree karayga. Wo ye bhi kehta hay kay wo Kashmir main usee tarah tabahee machaega jis tarah Palestine main tabahee ke gaee. Muhammad Qasim nay dekha kay wo shakhs Hindustan ka wazeere Azam Narindar Modi hota hay jo Donald Trump say iltaja kar raha hota tha. Phir wo dono ek doosray kamray ke taraf barhtay hain jahan Israel kay sadar NetanYahu moujood hotay hain. Phir wo teeno mil kar shar angezi karnay kay mansoobay banatay hain.

You may also like

Pakistan Mushkilat ki Daldal Mein aur Allah ki Foj
﷽ May, 13, 2018 اس خواب میں دیکھتا ہوں کہ پاکستان میں ہر طرف افرا تفری پھیل چکی ہوتی ہےاور لوگوں میں خوف ہوتا ہے۔ پاکستان کے وسائل بھی ختم ہو چکے ہوتے ہیں اور فوج بھی لڑنےکے قابل نہیں رہتی ۔ لوگ کہتے ہیں کہ پتا نہیں یہ ملک بچے گا بھی یا [...]
پاکستان ميں کرونا وائرس کم ہونے کی اصل وجہ
پاکستان میں کورونا وائرس کے کم ہونے کی اصل وجہ کیا ہے؟ ٢٩ جولائی ٢٠٢٠ کو محمّد قاسم نے خواب میں عمران خان کو جب وہ وجوہات بتائیں تو عمران خان بھی چونک پڑے. قاسم نے کہا کورونا وائرس آپ کے سمارٹ لاک داؤن کی وجہ سے کم نہیں ہوا بلکہ یہ الله کی خاص [...]

Page 1 of 9

Leave a Reply