Allah and Muhammad SAWS in Qasim Dreams

Allah ka Azab aur Puramen Jaga Ki Talash

اللہﷻ کا عذاب اور پر امن جگہ کی تلاش. 5 اکتوبر 2017

میں اِس خواب میں اپنے آپ کو ایک ایسی جگہ موجود پاتا ہوں جہاں ارد گرد گھر اور عمارتیں ہوتی ہیں۔ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اللہﷻ ہمارے بالکل اوپر بادلوں سے بھی زیادہ قریب ہے۔ مجھےایسے لگتا ہے کہ اللہﷻ بہت غضبناک ہے، کیونکہ وہ بہت اونچی اور غضب ناک آواز کے ساتھ کلام کر رہا ہوتا ہے۔ اللہﷻ قرآن کی عذاب والی آیات پڑھنا شروع کر دیتا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اللہﷻ نے لوگوں کو کسی کام کے کرنے کا حکم دیا تھا مگر انھوں نے نہ تو وہ کام کیا اور نہ ہی اُس کی پرواہ کی۔ تو اللہﷻ فرماتا ہے، میں تم پر ویسا ہی عذاب نازل کروں گا جیسا کہ اِس سے پہلے میں نے نافرمان قوموں پر نازل کیا تھا۔ پھر اللہﷻ حضرت لوط علیہ السلام کی قوم پر بھیجے گئے عذاب کو یاد کرتا ہے اور فرماتا ہے، کیا تم اِس عذاب کو بھول گئے ہو؟
میں کہتا ہوں، اوہو! اللہﷻ تو بہت غضبناک ہے۔ پھر میں دیکھتا ہوں کہ لوگ بدحواسی کے عالم میں بھاگ رہے ہیں اور چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مگر وہ جہاں کہیں بھی چھپتے ہیں تو اللہﷻ فرماتا ہے، مجھے معلوم ہے کہ تم کہاں چھپے ہو، کوئی بھی مجھ سے نہیں چھپ سکتا۔ پھر میں دیکھتا ہوں کہ لوگ ایک دوسری جانب بھاگنا شروع کر دیتے ہیں، تو اللہﷻ پھر وہی بات دہراتا ہے۔


جب میں یہ دیکھتا ہوں تو میں بھی بھاگ کر چھپنے کی کوشش کرتا ہوں۔ میں کہتا ہوں، یہاں رہنا ٹھیک نہیں ہے کیونکہ ایک بار اللہﷻ غضبناک ہو جائے تو پھر اُسے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔ اِس لیے مجھے اِن لوگوں سے دور رہنا چاہیے اور کسی محفوظ جگہ کی تلاش کرنی چاہیے۔ پھر میں دیکھتا ہوں کہ کچھ اور لوگ بھی میرے ساتھ بھاگنے لگتے ہیں۔ میں اُن سے نہیں پوچھتا کہ وہ میرے ساتھ کیوں بھاگ رہے ہیں۔ آگے بہت دور جا کر مجھے ایک جگہ نظر آتی ہے۔ میں کہتا ہوں، یہ جگہ بہتر ہے۔ میں وہاں ایک کونے میں دیوار کے ساتھ ٹیک لگا کر بیٹھ جاتا ہوں۔ جو لوگ میرے ساتھ آئے ہوتے ہیں وہ بھی میرے قریب بیٹھ جاتے ہیں۔ یہ جگہ بہت پرامن ہوتی ہے۔ اگرچہ مجھے یہاں بھی اللہﷻ کی آواز آ رہی ہوتی ہے مگر وہ بہت مدھم ہوتی ہے۔ میں کہتا ہوں، یہ جگہ تو بہت محفوظ ہے، یہاں اللہﷻ اپنا عذاب نہیں بھیجے گا۔ پھر میں دیکھتا ہوں کچھ بڑے (با اثر) لوگ وہاں آتے ہیں۔ جب وہ ہمیں وہاں موجود پاتے ہیں تو آپس میں کہنے لگتے ہیں کہ یہ لوگ تو یہاں امن و سکون میں بیٹھے ہیں؟ اِس کا مطلب ہے کہ یہاں اللہﷻ اپنا عذاب نہیں بھیجے گا۔ پھر میں پریشانی کے عالم میں انتظار کرتا ہوں کہ کب اللہﷻ کی ناراضگی ختم ہو گی تاکہ میں یہاں سے واپس چلا جاؤں گا۔ میں سوچتا ہوں کہ جب میں گھر واپس جاؤں گا تو وہاں کچھ بھی نہیں بچا ہوگا ، اور خواب وہیں ختم ہو جاتا ہے ۔

You may also like

Israel Palestine Mai Dajjal ka Mahal Banae Ga
﷽ Feb, 7, 2017 ٧ فروری ٢٠١٧، اِس خواب میں دیکھتا ہوں کہ اسرائیل فلسطین کے علاقے میں ایک بُھورے رنگ کی عالیشان عمارت بنانا شروع کردیتا ہے، جس کی وجہ سے فلسطین کے مسلمان غصے میں آ جاتے ہیں۔ دیگرعرب ممالک کے مسلمانوں کو بھی اِس بات پہ غصہ آتا ہے کہ [...]
Al Quds ka Fitna Saudi Arabia, Palestine aur Middle East ko Tabah Ker De Ga, Jerusalem
﷽ Feb, 7, 2017 ٧ فروری ٢٠١٧، اِس خواب میں دیکھتا ہوں کہ اسرائیل فلسطین کے علاقے میں ایک بُھورے رنگ کی عالیشان عمارت بنانا شروع کردیتا ہے، جس کی وجہ سے فلسطین کے مسلمان غصے میں آ جاتے ہیں۔ دیگرعرب ممالک کے مسلمانوں کو بھی اِس بات پہ غصہ آتا ہے کہ [...]
Ottoman Empire Turkey ki Tabahi ka Khofnak Mansoba
﷽ ٢٢ جنوری ٢٠١٧، اِس خواب میں دیکھتا ہوں کہ ہر ملک کی الگ عمارت ہے، اور جتنا بڑا ملک ہوتا ہے اتنی ہی بڑی اُس کی عمارت ہوتی ہے۔ امریکہ کی سب سے بڑی عمارت ہوتی ہے اور دوسرے نمبر پر روس کی عمارت ہوتی ہے۔ لیکن مسلمان ملکوں کےعمارتوں کے بجائے سفید [...]
Musalmano Pe Allah ka Azab
Assalamo alaykum. My name is Muhammad Qasim. I live in Lahore, Pakistan. I saw this dream on June 23,2016. Allah ﷻ came in my dream, I saw Nur and a sharp blue Nur was coming from inside the Nur, I have never seen such a Nur before. Allah ﷻ said [...]
Army Chief ko Allah ka Paigham General Qamar Javed Bajwa, Raheel Sharif
Assalamo alaykum. My name is Muhammad Qasim. I live in Lahore, Pakistan. I saw this dream September,2016.I saw that Pakistan and its Army we're getting trapped in difficulties and the Army Chief tried his best to take Pakistan and its Army out [...]
Kashmir Ghazwa e Hind se Pehle Azad Ho Ga
Mashriqe wusta, Saudi Arab aur Turkey ko tabah karnay kay baad Dajjali quwwatain Pakistan ka rukh karti hain. Army Cheif ko Muhammad Qasim kay khuabon ka pata chalta hay tou wo un kay khuabon kay mutabiq Pakistan ko bachaanay ke hikmate amli [...]
Dajjal se Meri Khofnak Jang
Jub Allah Taal apni rehmat say pooree dunya ko aman aur insaaf say bhar detay hain tou us kay kuch salon kay baad Dajjal zahir hojata hay.Wo khudaee ka dawa karta hay aur us kay pas bayshumar jadooee taqatain hoti hain. Wo logon ko hamaisha ke [...]
Illuminati ka Islam ko Khatam Kerney ka Khofnaak Mansoba
Muhammad Qasim Kay Rehmani khuabon kay mutabiq mandarja zail waqiaat yakay baad deegray paish aengay. Islam kay do baray Qilay Turkey Aur Saudi Arab ko Dajjali quwwatain tabah kar daingee aur musalman koe mazahmat nahi kar paingay. Phir wo Islam [...]
Musalmano ki Dajjal se Akhri Jang
﷽ ميں نے دجال کو اپنے خوابوں میں بہت بار دیکھا ہے۔ دجال کا قد تقریبا ۶ فٹ اور ۱ یا ۲ انچ ہے۔ اُس کا جسم مضبوط اور بال تھوڑے گھنگریالے ہیں۔ اُس کی جلد سیاہی مائل ہے اور چہرہ دہشتناک ہے۔ جب وہ چلتا ہے تو ایسے لگتا ہے کہ کوئی بھی اُس کے سامنے نہیں [...]
Yajooj Majooj ko Zulqarnain ne kese Qaid Kiya? Yajuj Majuj
﷽ فتنہ یاجوج ماجوج�میں یاجوج ماجوج اور حضرت عیسی علیہ السلام کو کئی بار اپنے خوابوں میں دیکھ چکا ہوں۔ یہاں میں آپ کو یاجوج ماجوج سے متعلق دیکھے گئے خوابوں کا خلاصہ بیان کر رہا ہوں۔ یاجوج ماجوج دو قسم کے ہیں، ایک سفید رنگت والے اوردوسرے سیاہ [...]

Page 8 of 9

Leave a Reply