Allah and Muhammad SAWS in Qasim Dreams

Ottoman Empire Turkey ki Tabahi ka Khofnak Mansoba

٢٢ جنوری ٢٠١٧، اِس خواب میں دیکھتا ہوں کہ ہر ملک کی الگ عمارت ہے، اور جتنا بڑا ملک ہوتا ہے اتنی ہی بڑی اُس کی عمارت ہوتی ہے۔ امریکہ کی سب سے بڑی عمارت ہوتی ہے اور دوسرے نمبر پر روس کی عمارت ہوتی ہے۔ لیکن مسلمان ملکوں کےعمارتوں کے بجائے سفید رنگ کے مینار ہوتے ہیں۔ میں تین میناردیکھتا ہوں، اِن میں سے دو مینار ایک دوسرے کے قریب ہوتے ہیں جبکہ تیسرا مینار تھوڑا فاصلے پر ہوتا ہے۔ پہلا مینار باقی دو میناروں سے بڑا ہوتا ہے۔ پہلے مینار پر ترکی کا جھنڈا ہوتا ہے، دوسرے پر سعودی عرب کا اور تیسرے پر پاکستان کا جھنڈا ہوتا ہے۔ تیسرے مینار کے قریب چین اور بھارت کی عمارتیں بھی ہوتی ہیں۔ ہرعمارت اور مینار کی چھت پہ اُس کےملک کا جھنڈا لگا ہوتا ہے۔
پِھر دیکھتا ہوں کہ کچھ کفارممالک کے لیڈر مسلمانوں کے خلاف منصوبہ بندی کر رہے ہوتے ہیں اور آپس میں باتیں کر رہے ہوتے ہیں کہ ’’ہم سب کی عالیشان عمارتیں ہیں اور ہر طرح کی آزادی ہے، جبکہ مسلمانوں کے مینار ہیں، اور وہ ایک اللہ کو مانتے ہیں اور ہمارے خداؤں کو نہیں مانتے۔یہ مینار دنیا کے حُسن اور امن کو تباہ کر رہے ہیں۔ اگر ہم مسلمانوں کے اِن تین بڑے میناروں کو ختم کر دیں، تو پِھر دنیا میں صرف عمارتیں باقی رہ جائیں گی اور اسلام بھی ختم ہو جائے گا اور ساری دنیا ایک جیسی ہو جائے گی۔ اُس کے بعدمسلمان یا تو ہمارے خداؤں کو مانیں گے یا پِھر ہم اُنھیں قتل کر دیں گے، اور پوری دنیا پہ ہماری حکمرانی ہو گی۔ ہم جو چاہیں گے، کریں گے‘‘۔ کفار کا یہ خوفناک منصوبہ جان کر میں حیران و پریشان ہو جاتا ہوں۔
پِھر دیکھتا ہوں کہ کفارپہلے مینار (یعنی ترکی) کو بنیاد سے توڑ دیتے ہیں اور ترکی کے لوگوں اور حکومت کو پتہ ہی نہیں چلتا کہ اُن کے مینار کی بنیاد ٹوٹ گئی ہے۔ روس کی عمارت ترکی کے مینار کے بالکل قریب ہوتی ہے۔ جونہی ترکی کا مینار گرنے لگتا ہے تو روس کی عمارت اُس کو رسیوں سےسہارا دیتی ہے، جس کے نتیجے میں ترکی کا مینار گرنے سے بچ جاتا ہے ۔ اِس میں روس کا اپنا مفاد ہوتا ہے۔ مگر ترکی کے لوگ اور حکومت اپنے مینار کو بچانے کے لیے کچھ نہیں کرتے اور وہ کچھ کر بھی نہیں سکتے کیونکہ مینار بہت بڑا ہوتا ہے اور اُس کی بنیاد مکمل طور پر ٹوٹ چکی ہوتی ہے۔ اب وہ صرف روس کی حفاظتی رسیوں کی وجہ سے گرنے سے رکا ہوتا ہے۔ دوسرا مینار (یعنی سعودی عرب) ترکی کے مینار کے بالکل قریب ہوتا ہے۔ مجھے ایسے لگتا ہے کہ اگر ترکی کا مینار گرا تو وہ سعودی عرب کے مینار کے اوپر گرے گا اور اِسے بھی بہت زیادہ نقصان ہو گا۔ پِھردیکھتا ہوں کہ کفار ترکی کے مینار کے ساتھ باندھی گئی روس کی حفاظتی رسیوں کو توڑنا شروع کر دیتے ہیں، اور ساتھ ہی دوسرے مینار (یعنی سعودی عرب) کی طرف بھی بڑھنا شروع کر دیتے ہیں۔
یہ سب دیکھ کر میں کہتا ہوں کہ ’’کفار کس حد تک اپنے منصوبے پر کام کر چکے ہیں اور ہم مسلمان ابھی تک گہری نیند سو رہے ہیں اور اپنے میناروں اور اسلام کو بچانے کے لیے کچھ نہیں کر رہے۔ اگر پہلا مینار گر گیا، تو دوسرا مینار بھی نہیں بچے گا۔ اور پِھر تیسرا مینار اکیلا رہ جائے گا، اور وہ کفار کی اِن سینکڑوں عمارتوں اور اُن کے لیڈروں کا اکیلے کیسے مقابلہ کرے گا‘‘۔

 

22 January 2017 kay is khuaab main Muhammad Qasim nay teen muslaman mulkon Turkey, Saudi Arab aur Pakistan ko Islam kay qilon kay roop main dekha. Dushman Islam kay in qilon ko tabah karnay ke koshish karta hay. Wo dekhtay hain kay musalman in Islam kay in qilon ko bachanay kay lyay koe thos iqdaamaat nahi katay.

You may also like

Pakistan Army Needs Fuel To Fight The War With India
Assalamo alaykum.My name is Muhammad Qasim.I live in Lahore, Pakistan.I saw this dream on 26th May,2018.I was thinking ‘’What is the food of Pakistan Army that the enemy can contaminate to harm them?’’ Then I hear a voice saying, ‘’It's the [...]
Royal News TV Interview Part 2
In the first TV interview regarding Muhammad Qasim's dreams, Brother Awais Naseer informs the audience about Muhammad Qasim and the dreams he has been seeing.
Royal News TV Interview Part 1
In the first TV interview regarding Muhammad Qasim's dreams, Brother Awais Naseer informs the audience about Muhammad Qasim and the dreams he has been seeing.
Royal TV pe Muhammad Qasim K Khwabon Ka Tajzia
Royal News HD will telecast a special program Live on the dreams of Muhammad Qasim Ibn AbdulKarim. Brother Awais Naseer will appear on Royal News this Sunday to discuss the divine dreams of Muhammad Qasim Bin Abdul Karim. Don’t forget to watch [...]
Zameen ka Naqabley Yaqeen Khazana
Zameen per 70% pani hay jiska bara hissa samander ke shakal main hay jis main namakiat ke wafir miqdaar milee honay aur musalsal harkat main rehnay ke wajah say iska pani gunda nahi hota. Phir baadal akar samandar ka pani bukharaat ke shakal [...]

Page 4 of 9

Leave a Reply