Allah and Muhammad SAWS in Qasim Dreams

Qayamat ki Bari Nishaniyan

میرا نام محمّد قاسم ہے ۔ میرا ایمان ہے کہ اللہﷻ کے سوا کوئی معبود نہیں اور حضرت محمدﷺ اللہﷻ کے آخری نبی اور رسول ہیں۔ مجھے آپﷺ کا امتی ہونے پہ فخر ہے۔ میں گزشتہ ۲۸ سالوں سے تواتر کے ساتھ پاکستان، اسلام اور قرب قیامت سے متعلق خواب دیکھ رہا ہوں۔ الحمدلللہ اپنے ان خوابوں میں۵۳۰ سے زائد مرتبہ اللہﷻ سے ہم کلام ہو چکا ہوں اور ۳۰۰ سے زائد مرتبہ حضور سرور کائنات خاتم الأنبياء ﷺ سے ملاقات کا شرف حاصل کر چکا ہوں۔ میں نے اپنے خوابوں میں اللہﷻ کی طرف نہیں دیکھتا، بلکہ جیسے ہم نمازمیں سر کو جھکا کر کھڑے ہوتے ہیں، میں بھی اُسی طرح اپنے آپ کو اللہﷻ کے عرش کے سامنے کھڑا پاتا ہوں اور اللہﷻ کو سر اُٹھا کر دیکھنے کی ہمت ہی نہیں ہوتی۔ اللہﷻ اپنے عرش پہ ہوتا ہے اور اللہﷻ کی آواز عرش سے آتی ہے، یا پِھر اللہﷻ کا نُور ہوتا ہے اور اللہﷻ کی آواز اُس نُور میں سے آتی ہے یا پِھر اللہﷻ آسمان سے میرے ساتھ ہم کلام ہوتا ہے۔
اِسی طرح میں حضرت محمدﷺ کے سامنے بھی خود کوسر جُھکا ئے کھڑا پاتا ہوں اور آپﷺ کے سامنے سر اُٹھانے کی ہمت نہیں ہوتی۔ یہی وجہ ہے کہ میں آج تک آپﷺ کا چہرا مبارک نہیں دیکھ سکا۔ البتہ میں نے آپﷺ کا چہرہ دور سے دیکھا ہے، مگر اتنی دور سے کہ آپﷺ کے چہرے کے نُقوش واضح نظر نہیں آتے۔ ایک خواب میں حضرت محمدﷺ سے میں گلے ملا تو میرا پورا جسم گواہی دے رہا تھا کہ میں آپﷺ سے گلے مل رہا ہوں۔ اِسی طرح میں اپنے کئی خوابوں میں آپﷺ سے ہاتھ مِلا چکا ہوں اور میرا ہاتھ گواہی دے رہا تھا کہ میں آپﷺ سے ہاتھ مِلا رہا ہوں۔
اللہﷻ اور حضرت محمدﷺ نے مجھے خوابوں کے ذریعے سے حکم دیا ہے کہ میں اپنے خواب لوگوں سے بیان کروں۔ اِس لیے میری آپ سے مودبانہ گزارش ہے کہ مجھے ملامت نہ کریں، کیونکہ میں صرف اللہﷻ اور حضرت محمدﷺ کے حکم پر عمل کر رہا ہوں۔ اللہﷻ کی رحمت سب کےلیے ہے۔ میرا اِن خوابوں کو بیان کرنے کا مقصد سوائے اِس کے اور کچھ نہیں ہے کہ میں اللہﷻ کا دوست بن جاؤں۔ اِس لیے میں صرف اللہ ہی پہ بھروسہ کرتا ہوں اور وہی میرا کارساز ہے۔
میں اُسوقت تقریبا ۱۲ یا ۱۳ سال کا تھا جب اللہﷻ اورحضرت محمدﷺ پہلی مرتبہ میرے خواب میں ایک ساتھ آئے۔ اُس کے بعد ۱۹۹۳ میں جب میں ۱۷ سال کا تھا تو اللہﷻ اور محمدﷺ تواتر کے ساتھ میرے خوابوں میں آنا شروع ہو گئے اور تا حال آ رہے ہیں۔
اِن خوابوں میں اللہﷻ اور حضرت محمدﷺ نے مجھے پاکستان سے متعلق کئی بشارتیں بھی دی ہیں۔ ایک خواب میں اللہﷻ نے مجھے بتایا کہ قاسم میں پاکستان کا دفاع اور اِس کی حفاظت کروں گا۔ ایک دوسرے خواب میں حضرت محمدﷺ نے مجھے بتایا کہ ایک وقت آئے گا جب پاکستان دنیا کی ہرچیزخود بنائے گا حتیٰ کہ خلائی جہاز بھی۔
۲۰۰۷ میں اللہﷻ اورحضرت محمدﷺ نے خوابوں کے ذریعے سے باقاعدہ طور پر میری رہنمائی شروع کر دی اور بتایا کہ مجھے کون سے کام کرنے چاہیں اور کن کاموں سے اجتناب کرنا چاہیئے۔ اُنھوں نے مجھے ہر قسم کے شرک سے بچنے کی بار بار تلقین کی اوریہ کہ ایک اچھا انسان کیسے بنا جاتا ہے۔
۲۰۱۴ میں اللہﷻ اور حضرت محمدﷺ نے مجھے حکم دیا کہ میں اپنے خواب لوگوں کو بیان کروں۔ تب سے میں نے اپنے خواب اپنے گھر والوں، دوستوں اور دیگر لوگوں کو بیان کرنا شروع کردیئے۔ میں نے اپنے خوابوں میں دی گئی بشارتوں کو ای میل (email) کے ذریعے سے پاکستان آرمی، حکومتی ویب سائیٹس (websites) ، پاکستان کی سرکردہ شخصیات، اور مختلف اسلامی ممالک کی سرکاری ویب سائیٹس پہ شیئرکیا مگر کسی نے اُن پہ توجہ نہ دی۔ اِس لیے میں نے اپنے خواب لوگوں سے بیان کرنا بند کر دیا۔
دسمبر ۲۰۱۴ کی ایک رات حضرت محمدﷺ دو مرتبہ مجھے خواب میں آئے اور فرمایا ’’قاسم! پاکستان اوراسلام کو بچانے کی خاطر اپنے خواب لوگوں سے بیان کرو‘‘۔ مجھے سمجھ نہیں آئی، میں نے دل میں کہا کہ میں نے اپنے خواب کتنے لوگوں سے بیان کیےہیں، مگر کسی نے یقین نہیں کیا، اِس سے زیادہ اور میں کیا کرسکتا ہوں؟ پھر کچھ دنوں بعد پشاورمیں آرمی اسکول پہ حملے والا سانحہ پیش آ گیا، تومیں نے فیصلہ کیا کہ چاہے کوئی یقین کرے یا نہ کرے میں اللہﷻ اور حضرت محمدﷺ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے اپنے خواب لوگوں سے ضرور بیان کروں گا۔ تب سے میں نے اپنے خواب انٹرنیٹ کے ذریعے سے لوگوں تک پہنچانا شروع کر دیئے۔ میں یہاں یہ واضح کرتا چلوں کہ میں کوئی مذہبی آدمی نہیں بلکہ ایک عام سا بندہ ہوں اور میری داڑھی بھی نہیں ہے۔ بلکہ میں نماز بھی باقاعدگی سے نہیں پڑھتا اور نہ ہی میں کوئی تہجد گذارآدمی ہوں۔
میں آج تک اللہﷻ کی رحمت سے نا امید نہیں ہوا۔ مگر جب کبھی تھوڑا مایوس ہونے لگتا ہوں تو اللہﷻ یا حضرت محمدﷺ مجھے خواب میں آ كر کہتے ہیں۔ ’’قاسم! اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہوا کرتے۔ اللہ کی رحمت سے صرف کافر ہی مایوس ہوتے ہیں۔ بس تھوڑا صبرکرو، اللہ صبر کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتا ‘‘۔ جب اللہﷻ مجھے امید دلاتا ہے تومیں پِھر سے تازہ دم ہو جاتا ہوں۔جنوری ۲۰۱۴ کے ایک خواب میں اللہﷻ نے مجھ سے کہا۔ ’’قاسم! میں نے تیری ۲۰ سال تک آزمائش کی، میں دیکھنا چاہتا تھا کہ تو اللہ کی رحمت سے مایوس ہونے والوں میں سے تو نہیں ہے‘‘۔
میں نے ستمبر ۲۰۱۵ کی ایک رات پہلی بار حضرت محمدﷺ کی آنکھوں میں دیکھا۔ جب میری نظریں آپﷺ کی آنکھوں پہ پڑیں تو وہیں جم گئیں اور میں آپﷺ چہرے کی طرف نہ دیکھ سکا۔ مجھے ایسے لگا جیسے اللہﷻ نے اپنا سارا نُور آپﷺ کی آنکھوں میں بھر دیا ہو۔
میں اپنے خوابوں میں کئی نبیوں اور پیغمبروں سے ملاقات کر چکا ہوں۔ مگر چہرہ میں نے صرف حضرت سلیمان علیہ السلام کا دیکھا ہے۔ اِس کے علاوہ میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو بھی کئی بار خواب میں دیکھ چکا ہوں۔ میں نےایک خواب میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو آسمان سے اُترتے ہوئے دیکھا۔ اورپھر یاجوج ماجوج باہر نکل آتے ہیں۔ میں کچھ لوگوں کے ساتھ عیسیٰ علیہ السلام کے پاس پہنچتا ہوں اور پِھر ہم اُن کے ساتھ رہنا شروع کر دیتے ہیں۔ اِس کے علاوہ کچھ خوابوں میں دیکھتا ہوں کہ جب پوری دنیا امن سے بھر جاتی ہے تو اُس کے کچھ سال بعد دجال ظاہر ہو جاتا ہے اور وہ دنیا کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
میں نے اپنے خوابوں کو ۱۹۹۳ میں باقاعدہ طور پر ایک کاپی میں لکھنا شروع کر دیا (مثلا میں نے اللہﷻ اور محمدﷺ کو کب اورکتنی بار خواب میں دیکھا اور اُن سے کیا گفتگو ہوئی)۔ مگر بدقسمتی سے کچھ سال پہلے سامان کی منتقلی کے دوران وہ کاپی مجھ سے گم ہوگئی۔ اللہﷻ اور حضرت محمدﷺ سے ہم کلام ہونےوالے میرے خوابوں کی کل تعداد ۸۰۰ سے زیادہ ہے۔ اِن میں سے کئی خواب مجھے اب بھی یاد ہیں۔
آج سے کئی سال پہلے ایک خواب میں اللہﷻ نے مجھے بتایا ’’قاسم! رات کو سونے سے پہلے سورۃ الاخلاص، سورۃ الفلق اور سورۃ الناس پڑھ لیا کرو تاکہ شیطان تم سے دور رہے‘‘۔ اللہ کا شکر ہے کہ میں اِس نصیحت پر کئی سالوں سےعمل کررہا ہوں۔
یہ ایک لمبی داستان ہے اور میں ابھی تک اللہﷻ اورحضرت محمدﷺ کی دی گئی بشارتوں کے پورا ہونے کا انتظار کر رہا ہوں اور پچھلے ۲۳ سالوں سے امید لگائے بیٹھا ہوں۔ اللہﷻ نے میرے مقدر میں کیا لکھا ہے، میں نہیں جانتا، وہ صرف اللہﷻ ہی بہتر جانتا ہے۔
جزاکم اللہ خیر۔ والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
محمد قاسم

 

 

Muhammad Qasim Pakistani musalman hain. Wo apnay apko Rasoolullah SW ka aam sa ummatee kehtay hain. 27 saal say Allah aur Muahammad SW un kay khuabon main arahay hain. In kay Khuabon main Ummatay Muslima aur Khas kar Pakistan kay baray main bashartain hain. Allah Taala nay basharat dee hay kay Muhammad Qasim poori ummat aur poori dunya ko andheron say nikalaingay aur poori dunya aman say bhar jaegi jiska aghaz Pakistan say hoga. 2003 main Allah Taala nay Muhammad Qasim say farmaya kay mera wada poora honay say pehlay agar tum sonay ko bhi hath lagao gay tou wo mittee bun jaega laiken maira wada poora honay kay baad tum mittee ko bhi hath lagao gay tou wo sonay bun jaegi. 2002 main Allah Taala nay Muhammad say farmaya tumharay hotay huay moajzay hongay. Zameen sona uglaygee, darakht wafir phal dengay, rizq ke farawani hogi, koe ghareeb na rahayga, aman hoga, adal o insaaf ka aisa dor hoga jo kisi nay na dekha hoga. Muhammad Qasim nay apnay khuabon main kaee nabyon say mulaqat ke hay aur Eesa AS ko asman say utartay, Dajjal ko zahir hotay aur Yajooj Majooj ko bahir nikaltay bhi wo apnay khuabon main wo dekh chukay hain.

You may also like

Hazrat Muhammad ﷺ ka Qayamat k Din k Liye Paigham
30 Sep 2015 aur 9 Oct 2015 ko Rasoolullah SW nay Muhammad Qasim kay khuab main taqreebun ek he baat kahi aur wo ye kay unka paigham Muhammad Qasim ko pooree ummat tuk pohnchana hay aur wo ye kay“jis nay Muhammad Qasim ka sath dia us nay [...]
Imran Khan Ki Hakoomat ko 30% time milay ga | Qasim Ka Inkishaf
Bismillahir Rahmanir Rahim, Assalamo alaykum.My name is Muhammad Qasim.I live in Lahore, Pakistan.I saw this dream on 23rd December,2018.I saw that people are discussing politics in a big room that, “If the circumstances get bad then Imran [...]
Muslim Ummah Andhairon se Nikal Kar Apna Khoya Hua Muqam Kese Hasil Kar Sakti Hai?
Her musalman sawal karta hay kay hum infaradee satah per bhi aur hukumati satah per bhi kamyaabee kaisay hasil kar saktay hain? Kamyabi ke kunji kia hay? Iska jawab hay kay Shirk say ijtanaab kar kayhe hum her tarah ke kamyabi hasil kar saktay [...]
Qur'an ki roshni mein Muhammad Qasim k Khwabon ka Tajziya
Muhammad Qasim kay khuabon ka Tajzia Aksar log poochtay hain kay Muhammad Qasim bin Abdul Kareem apnay khuabon ko doosron say ku bayan kartay hain. In khuabon ko doosron say bayan karna ku zaroori hay. Ye video apko iske wajah bataeygi. Zamanaey [...]
Pakistan k Hukmaran, Shirk, aur Pak Army
16 January 2019 kay khuaab main Muhammad Qasim kuch logo ko Pakistani hukumrano ke nakami ke wajoohaat bata rahay hotay hain.Wo batatay hn kay jub tuk her qism kay shirk ka khatima nahi kia jata Allah ke madad nahi aeygi. ﷽ پاکستان کے حکمران، [...]
Pakistan k Hukmaran, Shirk aur Pak Army | Muhammad Qasim Ne Nakami Ki Wajah Bayan Kar Di
﷽ پاکستان کے حکمران، شرک اور پاک آرمی 16 January 2019 محمد قاسم بیان کرتے ہیں کہ میں اس خواب میں یہ دیکھتا ہوں کہ بہت سے حکمران آتے ہیں اور پاکستان پہ حکومت کرتے ہیں لیکن پاکستان کے حالات تبدیل نہیں ہوتے ۔ پھر عمران خان آتے ہیں اور لوگوں کو امید [...]
PM Imran Khan Aur Pakistan Tehreeke Insaaf ki Nakami
27 August 2018 ko Muhammad Qasim nay is khuab main dekha kay Imran Khan mukhtalif idaron main islahaat ke koshish kartay hain laiken Hizbe ikhtalaf say taluq rakhnay wali jamatain is baat per bazid hoti hn hain kay hukumat kisi qism ke koe [...]
Imran Khan Pareshan Pakistan ka Khofnak Time, Zameen ka Dhansana
﷽ دھنسی ہوئی زمین اور عمران خان 25 اگست، 2018 اس خواب میں محمد قاسم نے دیکھا کہ میں ایک کھلے میدان میں ہوتا ہوں۔ اور بھی کافی لوگ وہاں پہ موجود ہوتے ہیں جیسے کاشت/کھیتی باری  کر رہے ہوں۔ زمین بہت بڑی ہوتی ہے اور سب کچھ ٹھیک ہوتا ہے۔ مگر اچانک [...]
PM Imran Khan Muhammad Qasim K Khwab Mein
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ایک خواب ميں محمد قاسم نے دیکھا کہ عمران خان بہت سی مشکلات اور پریشانیوں میں گھرے ہیں ان مشکلات اور پریشانیوں کی وجہ شرک ہےآئيں وہ خواب ملاحظہ کرتے ہیں 25 جولائی 2018 محمد قاسم نے اس خواب میں دیکھا کہ وزیرِاعظم عمران خان [...]
Pakistan Ko Koi Nahi Toor Sakta, Kio K Hazrat Muhammad SAW Ne Farmaya K
Assalamo alaykum. My name is Muhammad Qasim Ibn Abdul Karim. I live in Lahore, Pakistan. Allah ﷻ and Muhammad ﷺ told me in my dreams to share my dreams with others and that is all I'm doing so don't blame me. The mercy of Allah ﷻ is for everyone [...]

Page 5 of 9

Leave a Reply