﷽
Feb, 28, 2017
٢٨ فروری ٢٠١٧ ۔ اِس خواب میں دیکھتا ہوں کہ ترکی کا صدر طیب اردگان ایک بہت بڑے جلسے سے خطاب کر رہا ہوتا ہے۔ وہ ترکی کے لوگوں سے کہتا ہے ’’ہم خلافت عثمانیہ پھر سے بنائیں گے اور یہ جو اختیارات میں حاصل کر رہا ہوں یہ سب اِسی مشن کا حصہ ہیں۔ اختیارات آنے کے بعد ہم مسلمانوں کا کھویا ہوا مقام پھر سے واپس لیں گے‘‘۔ جلسے سے خطاب کرنے کے بعد اردگان جب اپنی کرسی پہ بیٹھتا ہے تو وہ بہت خوش ہو رہا ہوتا ہے۔ وہ ایسے انداز سے مسکراتا ہے کہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ کہیں اردگان اتنے زیادہ اختیارات حاصل کرنے کے بعد مہدی ہونے کا دعوٰی نہ کر دے۔پِھرمیں دیکھتا ہوں کہ یہودیوں کے کچھ بڑے لوگ یہ سب دیکھ کرغصے میں آ جاتے ہیں اور کہتے ہیں ’’یہ بندہ خطرناک ہے۔ اتنے اختیارات حاصل کرلینے کے بعد یہ کچھ بھی کر سکتا ہے اور اِس کے ارادے بھی خطرناک ہے۔ اگر یہ خلافت کی بحالی کی طرف گیا تو اور بھی خطرہ ہے۔ یہ سن کرایک دوسرا شخص کہتا ہے ’’ہمیں اِسے ہر قیمت پر روکنا ہو گا۔ اِس نے اپنا مشن ابھی سے شروع کیا ہوا ہے اور یہ شام (Syria) پربھی قبضہ کرتا جا رہا ہے اور اپنے قدم مضبوط کر رہا ہے۔ ایک اور شخص کہتا ہے ’’یہ مسلمانوں کا بہت طاقتورلیڈر بن جائے گا، کچھ بھی ہو ہمیں اِس کو مذید اختیارات لینے سے روکنا ہو گا ورنہ یہ ہمارے لیے مشکلات پیدا کر دے گا۔ ہمیں دجال کے لیے بھی راستہ بنانا ہو گا (مجھے ٹھیک سے یاد نہیں کہ انھوں نے دجال کے لیے کیا الفاظ استعمال کیے تھے)۔اِس کے بعد میں حضرت محمدﷺ کو بہت پریشانی کے عالم میں اِدھر اُدھر ٹہلتے ہوئے دیکھتا ہوں، جیسے پتا نہیں آنے والے وقت میں کیا ہونے والا ہے۔
28 February 2017 kay is khuaab main Muhammad Qasim nay dekha kay Tayyab Erdoghan ek bauhat baray majmay say khitaab kar rahay hotay hain. Wo Khilafate Osmania dobara qaim karnay ka ehad kartay hain. Shar pasand anaasir Erdoghan say naraaz hojatay hain ku kay wo Syria ko fatah kar rahay hotay hain aur Shar Pasand anaasir unko roknay kay layay budtareen mansoobay banatay hain.