Allah and Muhammad SAWS in Qasim Dreams

Pakistan k Hukmaran, Shirk, aur Pak Army

16 January 2019 kay khuaab main Muhammad Qasim kuch logo ko Pakistani hukumrano ke nakami ke wajoohaat bata rahay hotay hain.Wo batatay hn kay jub tuk her qism kay shirk ka khatima nahi kia jata Allah ke madad nahi aeygi.

پاکستان کے حکمران، شرک اور پاک آرمی

16 January 2019

محمد قاسم بیان کرتے ہیں کہ میں اس خواب میں یہ دیکھتا ہوں کہ بہت سے حکمران آتے ہیں اور پاکستان پہ حکومت کرتے ہیں لیکن پاکستان کے حالات تبدیل نہیں ہوتے ۔ پھر عمران خان آتے ہیں اور لوگوں کو امید ہوتی ہے کہ اب سب ٹھیک ہو گا عمران خان آگئے ہیں لیکن کچھ ٹھیک نہیں ہوتا اور سب پہلے جیسا ہی رہتا ہے۔ لیکن آصف زردار ی حکومت سے ناراض ہو جاتے ہیں اور جلسے اور تقریریں کرنا شروع کر دیتے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ میں تمھیں نہیں چھوڑوں گا اور میں تمھاری حکومت کو نہیں چلنے دوں گا اور یہ ملک نہیں چلے گا، میں یہ سب ٹی وی پر دیکھ رہا ہوتا ہوں۔پھر میں یہ سب دیکھ کر گھر سے باہر نکلتا ہوں اور میں کہتا ہوں کہ اگر حالات یہی رہے تو ملک ٹھیک نہیں ہو گا۔ پھر آصف زرداری ایک جلسہ کرتے ہیں اور میں انکو دور سے کھڑے ہو کر دیکھتا ہوں جب میں یہ جلسہ دیکھ رہا ہوتا ہوں تو میری دائیں جانب زمین پر ایک میدان بننا شروع ہو جاتا ہے۔ اور اس میدان پہ مٹی کا ایک فرش بننا شروع ہو جاتا ہے۔ اس میدان پہ مٹی اس طرح بچھتی جاتی ہے جیسے کوئی بہت ہی منظم طریقے سے وہ مٹی بچھا رہا ہو۔وہ مٹی ایک جیسی ہموار ہوتی ہے جیسے مٹی کا کوئی فرش بچھ رہا ہو اور ایسے دکھ رہی ہوتی ہے جیسے کسی ایڈوانس اور ماہر کمپنی نے یہ مٹی بچھائی ہو۔وہ مٹی بہت ہی موزوں ہوتی ہے یعنی جیسے اوپر سے نم اور تر ہوتی ہے بالکل ویسی ہی نیچے سے بھی گیلی ہوتی ۔

پھر میں اس مٹی کی طرف دیہان نہیں دیتا اور آصف زرداری کی طرف متوجہ ہوتا ہوں اور کہتا ہوں کہ بہت سے حکمران آئے یعنی فوج ،دوسرے حکمران اورعمران خان وغیرہ لیکن کچھ بھی نہیں بدلا ۔ پھر میں اس مٹی کی طرف دیکھتا ہوں تو وہ بہت زیادہ پھیل رہی ہوتی ہے اور وہ ایسے منظم طریقے سے بچھ رہی ہوتی ہے کہ مٹی کا لیول بھی ایک سا ہوتا ہے اور فاصلہ بھی اور اس پہ قدرتی کھاد ڈل رہی ہوتی ہے۔ کھاد بھی بچھتی چلی جاتی ہے اور میں کہتا ہوں کہ کون یہ کھاد اس طرح بچھا رہا ہے اس مٹی پہ؟پھر میں سوچتا ہوں کہ ابھی آصف زرداری بول رہےہیں ،اسی طرح سے جلد ہی میری باری بھی آنی ہے بولنے کی اور مجھے بھی لوگوں سے اب بات کرنی پڑے گی اس لیے مجھے اسکے لیے تیاری کرنی چاہیے ۔ مجھے یہ پلاننگ کرنی ہو گی کہ مجھے کیا بولنا چاہیے اور کیا نہیں بولنا چاہیے۔

پھر میں ایک کمرے یا ایک چھوٹے سے گھر کی طرف جاتا ہوں ، جب میں وہاں جاتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ یہ ایک ہال نما کمرہ ہوتا ہے اور وہاں تھوڑے سے لوگ ہوتے ہیں۔ میں ان سے بات کرتا ہوں اور کہتا ہوں کہ کتنے حکمران آئے اور چلے گئے اور آپ ان سب کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں ہر بار یہی امید تھی کہ خوشحالی آئے گی لیکن کچھ نہیں ہوا بلکہ ہر بار حالات پہلے سے زیادہ بدتر ہوتے چلےگئے ۔ اور میں کہتا ہوں کہ اس سب ناکامی اور خرابی کی ایک ہی وجہ ہے اور وہ یہ ہے کہ جب تک شرک اور اسکی اقسام سے اس ملک کو پاک نہیں کیا جائے گا اور ملک سے شرک اور اسکی اقسام کا خاتمہ نہیں ہوتا تب تک اللہ بھی مدد نہیں کرے گا اور تب تک خوشحالی بھی نہیں آئے گی ۔ میں دیکھتا ہوں کہ اور لوگ بھی وہاں آتے ہیں اور میری باتیں سنتے ہیں۔ پھر دیکھتا ہوں کہ دور آرمی کے لوگ بھی کھڑے ہوتے ہیں اور میری باتیں سن رہے ہوتے ہیں۔

پھر میں کہتا ہوں کہ یہ جو شہروں میں مختلف شاہراہوں اور چوراہوں پر آرٹ اور کلچر کے نام پر مختلف قسم کے بت اور مجسمے ہیں،بڑے بڑے بورڈز ہیں جن پر غیر ضروری تصاویر ہیں ، اور جس طرح پارکوں میں بہت سے بت اور مجسمے ہیں اور اس قسم کی دوسری غیر ضروری تصاویر شہروں میں آویزاں ہیں جن کی کوئی ضرورت نہیں ،یہ سب بھی شرک کی اقسام ہیں اور محمدﷺ نے بھی اسی طرح کے بتوں کو ختم کر کے شرک کا خاتمہ کیا تھا۔ جب ہم شرک کی ان سب اقسام کو ختم کریں گے تواللہ کی مدد بھی آئے گی۔ پھر نہ صرف پاکستا ن غزوہِ ہند جیتے گا بلکہ جنگِ عظیم سوئم میں روس اور امریکہ جیسی پاورزکو بھی شکست دے گااور پاکستان ایک سپر پاور بن جائے گا۔ آرمی کے لوگ اور کچھ دوسرے لوگ میری باتیں سن رہے ہوتے ہیں اور میں کہتا ہوں کہ جب ہم شرک کو ختم کریں گے تو پھر اللہ ہمیں اپنی نعمتوں اور رحمتوں سے نوازے گا اور اپنے خزانے ہمارے لیے کھول دیگا کیونکہ اسلام کے ابتدائی دنوں میں بھی نبی کریم ﷺ نے لوگوں کو شرک سے بچنے کی تلقین کی تھی اور شرک سے پاک ایک معاشرہ قائم کیا تھا ۔

پھر یہاں پہ میں لائیو انٹرویو دیتا ہوں اور اینکر مجھ سے شرک کے بارے میں پوچھتا ہے کہ تصاویر تو ضرورت ہیں آج کے دور کی تو میں کہتا ہوں کہ جہاں پہ ضرورت ہے وہ تو ٹھیک ہے لیکن جہاں پہ ضرورت نہیں تو وہاں پہ نہیں استعمال کرنی چاہیے۔ مختلف ریاستی امور میں تصویر کا استعمال تو جائز ہے، جیسے شناختی کارڈ اور کرنسی نوٹ پہ تصاویر کا استعمال ہےیا جیسے کوئی فوٹو گرافر کی شاپ ہے تو وہ تصویر استعمال کر سکتا ہے کیونکہ وہ ضروری ہے لیکن اس کے علاوہ آپ شہر میں مختلف غیر ضروری تصاویر دیکھتے ہیں یا جیسے اکثر لوگ گھروں میں سیلیبریٹیز کی تصاویر لگاتے ہیں تو یہ جائز نہیں ہے اور یہ شرک کے زمرے میں آتا ہے۔

میں کہتا ہوں کہ اسی طرح آپ اینکرز کے لائیو انٹرویو دیکھیں تو وہ اپنی تصویر کا استعمال کر تے ہیں ،جو مشہور اینکرز ہیں انہیں اپنی تصویر لگانے کی ضرورت نہیں تو وہ نہ لگائیں کیوں کہ اس کی ضرورت نہیں ہے اور جو غیر مشہور اینکرز ہیں وہ اپنے پروگرام کے پرومو میں تصویر دے سکتے ہیں ۔ آرمی کے لوگ دور کھڑے ہو کر مسلسل یہ سب دیکھتے رہتے ہیں اور میری باتیں غور سے سن رہے ہوتے ہیں۔

You may also like

Pakistan ko Tora Bora Banane ki Koshish ki Jai Gi
﷽ June, 6, 2017 ٦ جون ٢٠١٧ کو قاسم نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک بہت بڑی عمارت کے کمرے میں ہوتا ہوں میں کچھ لوگوں کو اپنے خواب بیان کر رہا ہوتا ہوں کہ مستقبل میں ایسے واقعات پیش آئیں گے اور مسلمانوں پر ایک بہت برا وقت آنے والا ہے اور اسلام کو ختم [...]
Allah aur Muhammad ﷺ Mere Khwabon Mai
﷽ میرا نام محمّد قاسم ہے ۔ میرا ایمان ہے کہ اللہﷻ کے سوا کوئی معبود نہیں اور حضرت محمدﷺ اللہﷻ کے آخری نبی اور رسول ہیں۔ مجھے آپﷺ کا امتی ہونے پہ فخر ہے۔ میں گزشتہ ۲۸ سالوں سے تواتر کے ساتھ پاکستان، اسلام اور قرب قیامت سے متعلق خواب دیکھ رہا [...]
Leaders k Jahaz Tabah Hone Walay Hain
﷽ May, 25, 2017  ٢٥ مئی 2017، میں اس خواب میں دیکھتا ہوں کہ آسمان پہ ایک سبز رنگ کی تہہ ہوتی ہے اور اس کے پیچھے آسمان بھی اپنے نیلے رنگ میں نظر آ رہا ہوتاہے۔ اور اس میں مسافر بردار طیارے اُڑ رہےہوتےہیں۔ پھر میں دیکھتا ہوں کہ ایک جہاز لینڈنگ کے [...]
Palestine ki Tabahi - Dil Dhuhla Deney Wala Khwab
﷽ March, 19, 2017 ١٩ مارچ ٢٠١٧، اس خواب میں میں نے دیکھا کہ امریکہ کا صدراسرائیل کا دورہ کرنے جاتا ہے میں کہتا ہوں کہ ضرور کوئی بات ہےجو امریکہ کا صدر اسرائیل گیا ہے اور مجھے کھوج لگانی چاہیے کہ وہ کیا ملاقات کرتے ہیں۔میں کوٹ پینٹ پہن کر جہازنما [...]
Palestine ki Tabahi - Dil Dhuhla Deney Wala Khwab
﷽ March, 19, 2017 19 مارچ2017،اس خواب میں میں نے دیکھا کہ امریکہ کا صدراسرائیل کا دورہ کرنے جاتا ہے میں کہتا ہوں کہ ضرور کوئی بات ہےجو امریکہ کا صدر اسرائیل گیا ہے اور مجھے کھوج لگانی چاہیے کہ وہ کیا ملاقات کرتے ہیں۔میں کوٹ پینٹ پہن کر جہازنما [...]
Huzoor s.a.w ki Basharatain
Assalamo alaykum. My name is Muhammad Qasim. I live in Lahore, Pakistan. I saw this dream in 28th August 2015.I was going somewhere in the darkness of the night and I didn’t know where to go. As I keep on walking I see that under an open sky [...]
Pak Army Mushkilat Mai, Hazrat Muhammad ﷺ ki Khwab me Ziyarat
Assalamo alaykum. My name is Muhammad Qasim. I live in Lahore, Pakistan. I saw this dream on 4th December,2015.I didn't knoe where I was going but somewhere, I supplicated to Allah ﷻ to let me walk on the path of Muhammad ﷺ and let me do such [...]
Turkey Syria pe Kabza Kerta Jai Ga
﷽ Feb, 28, 2017 ٢٨ فروری ٢٠١٧ ۔ اِس خواب میں دیکھتا ہوں کہ ترکی کا صدر طیب اردگان ایک بہت بڑے جلسے سے خطاب کر رہا ہوتا ہے۔ وہ ترکی کے لوگوں سے کہتا ہے ’’ہم خلافت عثمانیہ پھر سے بنائیں گے اور یہ جو اختیارات میں حاصل کر رہا ہوں یہ سب اِسی مشن کا [...]
Dajjal Shaitan ka Azeem Sipah Salar
Muhammad Qasim has seen Dajjal many times in his dreams. Dajjal’s height is around 6 feet 2 inches, his body is strong and he has curly hair. His skin is a bit dark and his face is scary. When he walks, it feels like no one can stand in front of [...]
Trump Modi ki White House Mai khufia Sazishain
﷽ Feb, 16, 2017 ۱۶ فروری ۲۰۱۷میں اِس خواب میں اپنے آپ کو وائٹ ہاؤس (امریکی صدر کی رہائش گاہ) کے پاس موجود پاتا ہوں۔ میں وائٹ ہاؤس کو باہر سےدیکھتا ہوں تو مجھے اِس کی عمارت اچھی لگتی ہے۔ پِھر میں عمارت اندر ہال میں جاتا ہوں تو وہاں ایک دروازہ [...]

Page 7 of 9

Leave a Reply